بھٹکل سمندر میں گر کردو ماہی گیر ہلاک؛ ایک کی نعش برآمد دوسرے کی تلاش جاری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th April 2019, 9:20 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 28/اپریل (ایس او نیوز) یہاں بھٹکل بندر میں  پیش آئے دو الگ الگ واقعات میں دو ماہی گیر سمندر میں غرق ہوکر ہلاک ہوگئے جس میں ایک ماہی گیر کی نعش برآمد کی گئی ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ ہلاک شدگان کی شناخت مرڈیشور کے رہنے والے بابو جوجے بستاو ریبیلو (38) اور جھارکھنڈ کے رہنے والے ارجن کی حیثیت سے کی گئی ہے۔دونوں الگ الگ بوٹوں پر کام کرتے تھے۔ واردات سنیچر کی رات کو پیش  آئی۔

بتایا گیا ہے کہ بابو جوجے اُس وقت سمندر میں غرق ہوکر ہلاک ہوگیا جب وہ ایک بوٹ سے دوسری بوٹ پر چھلانگ  لگارہا تھا کہ توازن بگڑ گیا اور سیدھے سمندر میں گر کر غرق ہوگیا،  کافی تلاشی کے بعد رات کو ہی اس کی نعش سمندر سے برآمد کرلی گئی۔

پرشین بوٹ پر کام کرنے والا ارجن  کھانے کے بعدبرتن دھوکر استنجاء کے لئے گیا تھا کہ اس دوران  سمندر میں گر کر لاپتہ ہوگیا۔ اس کی نعش ہنوز برآمد نہیں کی جاسکی ہے۔

شادی شدہ  بابوجوجے پانچ سال سے ماہی گیری  بوٹ پر کام کررہا تھا،  اس  کو دو لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے۔  پوسٹ مارٹم کے بعد با بو کی نعش گھروالوں کی حوالے کی گئی ہے۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پی ایس آئی روی  دونوں معاملوں کی چھان بین کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی