مینگلور 19/اپریل (ایس او نیوز) مینگلور سے قریب 85 کلو میٹر دور کڈبا تعلقہ کے اِچیلم پانڈے کی ایک ندی میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جن کی نعشیں ندی سے برآمد کرلی گئی ہیں۔ حادثہ پیر کی شام کو پیش آیا جب یہ دونوں ندی میں نہانے کےلئے اُترے تھے۔
مہلوک کی شناخت نیلیاڈی شانتی بیٹّو کے رہنے والے عمر کے فرزند ذاکر (20) اور عمر کی بہن کا لڑکا سینان (19) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کےمطابق دونوں نوجوانوں کی ندی میں غرق ہونے کا معاملہ اُس وقت سامنےآیا جب ندی کنارے رکھا ہوا ان کا موبائل بجنے لگا، لوگوں نے دیکھا کہ ندی کنارے موبائل بج رہا ہے، قریب میں کپڑےپڑےہوئےہیں جبکہ ایک بائک بھی موجود ہے، لیکن کوئی شخص موجود نہیں ہے، ندی میں غرق ہونے کا شبہ ظاہر ہوتے ہی جوبین، موہن، نواز، رائی اور ریجو نامی نوجوانوں نے فوری ندی میں ان کی کھوج شروع کردی جس کے دوران دونوں کی نعشیں ندی سے برآمد ہوئیں۔
واردات کی اطلاع ملتےہی کڈبا پولس جائے وقوع پر پہنچی اور ضروری کاروائیوں کے بعد نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا۔
کڈبا پولس تھانہ میں اس تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے۔