وشاکھا پٹنم کی فارما کمپنی میں گیس لیک، 2 لوگوں کی موت، 4 کی حالت نازک

Source: S.O. News Service | Published on 30th June 2020, 12:28 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

حیدرآباد،30؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) آندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم میں واقع ایک فارما کمپنی کی فیکٹری میں زہریلی گیس کے رساو کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، گیس کے رساو سے اب تک دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ چار لوگوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ انہیں نزدیکی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ منگل کو صبح میں پیش آیا۔ انتظامیہ نے آس پاس کے گاووں کو خالی کرا دیا ہے۔ پروادا فارما سٹی کے دو کلو میٹر کے دائرے میں گیس رساو کا اثر دیکھا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق، گیس کا رساو پروادا فارما سٹی کی لاف سائنس کی فیکٹری میں ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہاں کم سے کم 30 لوگ کام کرتے ہیں۔ زہریلی گیس سے چار لوگوں کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ ان میں سے ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ سبھی کو گجواکا نجی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ وہیں، اس حادثہ میں مرنے والوں کی شناخت نریندر اور گوری شنکر کے طور پر ہوئی ہے۔

پچھلے دو مہینے میں ضلع میں گیس رساو کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے ایل جی پالیمر کی کیمیکل فیکٹری میں 7 مئی کو ایک بڑا گیس رساو ہوا جس میں کم سے کم بارہ لوگوں اور کئی مویشیوں کی موت ہو گئی تھی۔ اسی طرح کا گیس رساو ( رائے گڑھ، چھتیس گڑھ میں ایک پیپر مل میں) اور ایک بوائلر بلاسٹ ( نیویلی، تمل ناڈو) میں ہوا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

قندھار ہائیجیک کیس: ممبئی عدالت نے 19 ملزموں کو بری کردیا

 ممبئی سیشن عدالت نے،دسمبر 1999 میں نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے دہلی جانے والے انڈین ایئرلائن   IC 814  کے طیارے کو اغوا  کرنے کے سلسلے میں ایک مقدمہ میں عبد اللطیف آدم مومن سمیت 19 افراد کو رہا کرنے کے لئے نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

راجستھان بحران : سچن پائلٹ کا 23 ممبران اسمبلی کی حمایت کا دعوی ، بی جے پی سے کیا رابطہ : رپورٹ

مدھیہ پردیش کے بعد اب راجستھان میں بھی کانگریس کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں ۔ کہا جا رہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر سے نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ اور وزیر اعلی اشوک گہلوت کے درمیان تلواریں کھینچ گئی ہیں ۔

امیتابھ-ابھیشیک کے بعد ایشوریہ اور بیٹی ارادھیہ بھی کورونا سے متاثر

ملک میں لگاتار پھیل رہے کرونا وائرس کی زد میں اب بالی وڈ بھی آ چکا ہے۔ ہفتہ کی رات امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کے کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد لوگ ان کے خاندان کے تئیں فکرمندی کا اظہار کر رہے ہیں۔

کرناٹکا کے وزیر سی ٹی روی سمیت معروف فلم ایکٹر امیتابھ بچن کی رپورٹ بھی کورونا پوزیٹیو

کرناٹک میں کورونا کا پھیلاو اتنا زیادہ ہوگیا ہے کہ اس سے کوئی  محفوظ نظر نہیں آرہا ہے۔ آج  کرناٹکا ٹورسم منسٹر سی ٹی روی کی رپورٹ بھی کورونا پوزیٹیو آنے کی اطلاع ملی  ہے، وہ کرناٹک کے پہلے وزیر ہیں جن کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے حالانکہ لوک سبھا ایم پی سومالتا امبریش، ایم ایل ...

بھٹکل شمس اسکول کا میٹرک میں شاندار پرفارمینس، چوتھی مرتبہ لگاتار صد فیصد نتائج

تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلنے والے نیو شمس اسکول (آئی سی ایس ای) کے میٹرک امتحان میں  پھر ایک بار شمس نے شاندار تعلیمی پرفارمینس پیش کرتے ہوئے چوتھی مرتبہ لگاتار صد فیصد نتائج دینے میں کامیاب رہا ہے۔ 

گرین ویلی نیشنل اسکول شیرور کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ ہنوز جاری،ICSE میں پھرسو فیصد نتائج

پڑوسی علاقہ شیرور کے گرین  ویلی نیشنل اسکول نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی شاندار تعلیمی کامیابی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور اس بار بھی آئی سی ایس ای(ICSE)  گریڈ X میں  پھر ایک بار صد فیصد کامیابی درج کرتے ہوئے نہ صرف پورے اُڈپی ضلع بلکہ پورے کرناٹک میں اپنے اسکول سمیت علاقہ ...

اُڈپی میں کووڈ۔19 جانچ سنٹر قائم ، روزانہ 300 نمونوں کی جانچ ممکن

ساحلی کرناٹک کے اُڈپی شہر میں 45 لاکھ کی لاگت سے ہائی ٹیک مکمل ایئر کنڈیشنڈ کووڈ۔19 جانچ سنٹر قائم کردیا گیا ہے۔ اس لیب کیلئے ایک  مائکرو بیالوجسٹ اور 8 لیب ٹیکنیشن کا بھی تقرر کردیا گیا ہے۔ ان احباب نے بنگلورو کے نمہانس اسپتال میں تربیت حاصل کی ہے۔

گریجویٹ،پوسٹ گریجویٹ اورڈپلولہ کے سال آخرکے طلبہ کاامتحان ستمبرمیں ہوگا:اشوتھ نارائن

مہاماری کوروناوائرس کے پیش نظرطلبہ کومفادات کی حفاظت کی خاطرریاستی حکومت نے ایک اہم فیصلہ کیاہے۔ریاستی وزیربرائے اعلیٰ تعلیم ونائب وزیراعلیٰ ڈاکٹراشوتھ نارائن نے آج کہا کہ تعلیمی سال 2019-2020ء کے انجینئرنگ،گریجویٹ اورپوسٹ گریجویٹ سمیت ڈپلومہ میں زیرتعلیم انٹرمیڈیٹ سمسٹرکے ...

کیا بھٹکل میں کورونا کے معاملات قابو میں آگئے ؟ ضلع میں پھر آئے 33 پوزیٹیو

اللہ کا شکرہے کہ بھٹکل میں کورونا کے معاملات تھمتے نظر آرہے ہیں اور کورونا کے حالات قابو میں آنے کے امکانات نظر آرہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج جمعہ کو بھٹکل میں کورونا کا کوئی پوزیٹیو معاملہ سامنے نہیں آیا، اسی طرح کل جمعرات بھی بھٹکل میں صرف ایک معاملہ کورونا پوزیٹیو کا ...