کرناٹک میں کورونا کے 22 نئے معاملے ، تعداد بڑھ کر ہوگئی 981

Source: S.O. News Service | Published on 14th May 2020, 4:50 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،14؍ مئی (ایس او نیوز) کرناٹک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ کل بدھ کو 34  کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی تھی آج صبح بارہ بجے تک مزید 22 کورونا پوزیٹو کے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے  ساتھ ہی ریاست میں کورونا متاثرین   کی   تعداد 1000 سے قریب ہوگئی ہے۔ تازہ بلٹین کے مطابق صبح 12 بجے تک 981 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔کل بدھ کو ریاست میں کورونا سے 2 لوگوں کی اموات  بھی ہوئی ہیں۔جبکہ آج جمعرات کو بھی دو لوگ فوت ہوئے ہیں  جس سے مہلوکین کی تعداد بڑھ  کر 35 تک پہنچ گئی ہے۔

چہارشنبہ کے روز بیدر میں 12، کلبرگی میں 8، ہاسن میں 4، بنگلورو اربن میں 2، دکشن کنڑا میں 2، داونگیرے میں 2، اترکنڑا میں 2 کورونا  پازیٹیو کے نئے معاملات سامنے آئے تھے ۔ جبکہ بیلاری میں ایک کی موت واقع ہوئی تھی۔

 ہاسن ضلع جسے  گرین زون میں شامل کیا گیا تھا وہاں پہلے روز 5 اور دوسرے روز 4 معاملات سامنے آئے ہیں۔ آج جمعرات کو ریاست میں جن دو لوگوں کی موت کی خبر موصول ہوئی ہے، اُس میں ایک 80 سالہ خاتون مینگلور کے وینلاک اسپتال میں انتقال کرگئی  جبکہ دوسری موت بنگلور (اربن) میں اسپتال میں  واقع ہوئی ہے۔بنگلور سے ملی اطلاع کے مطابق ایک 60 سالہ شخص انتقال کرگیا ہے جس کا تعلق آندھراپردیش کے آننت پور سے بتایا گیا ہے۔

آج جمعرات کو سرکار کی جانب سے جاری بلٹین کے مطابق  بنگلور (اربن) سے5 لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے، گدگ، منڈیا اور بیدر سے چار چار ،  داونگیرے سے تین اور بیلگاوی و باگلکوٹ سے بھی کورونا پوزیٹو کے  ایک ایک معاملے  سامنے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ ایک طرف کورونا پوزیٹو کے معاملوں میں اضافہ ہورہا ہے، وہیں  456 لوگ صحت یاب ہوکر اسپتالوں سے رخصت بھی ہوئے ہیں جبکہ  باقی متاثرین  کا مختلف اضلاع کے اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

 اس دوران جن علاقوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھتی جارہی ہے وہاں مقامی بلدی اداروں کی طرف سے عوام کی طبی جانچ کا کام آشا کارکنوں کے ذریعہ جاری ہے جبکہ بنگلورو کے پادرائن پورہ علاقے میں جہاں روزانہ ایک دو معاملات مسلسل سامنے آرہے ہیں بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے نے اس علاقے میں آباد تمام شہریوں  کا کووڈ ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ لیا ہے۔ ہیلتھ ورکرس اور میڈیکل عملہ کی طرف سے اس علاقہ میں کووڈ ٹیسٹ شروع کرنے کی تیاری جاری  ہے۔

بی بی ایم پی کمشنر انیل کمار کی نگرانی میں  اس علاقے میں دو ٹیسٹ شروع کرنے کیلئے انتظامات جاری ہیں۔ امکان ہے کہ جمعرات سے پادرائن پورہ کے 40 ہزار سے زائد شہریوں کا کوویڈ ٹیسٹ کرنے کیلئے بی بی ایم پی اور محکمہ صحت کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔

اس دوران بتایا جاتا ہے کہ  ہیلتھ ورکرس کی طرف سے لوگوں کے  ٹیسٹ کا سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے۔ بڑے پیمانہ پر ٹیسٹ لئے جانے کے بعد یہ بات صاف ہوجائے گی کہ اس علاقہ میں کورونا وائرس سے کتنے لوگ متاثر ہیں ان تمام کو کوارنٹائن کرنے یا اسپتال منتقل کرنے کے بعد علاقہ کے سیل ڈاؤن میں نرمی لانے میں حکام کو مدد مل سکے گی ۔ مقامی لوگ بھی  چاہتے ہیں کہ بیک وقت تمام کی جانچ ہوجائے جو متاثرین  ہیں  انہیں علاج کیلئے بھیجا  جائے ، باقی تمام کو مسلسل ایک ماہ طویل سیل ڈاؤن کی مصیبت سے چھٹکا رہ مل جائے  گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...