بھٹکل میں مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی کے زیر اہتمام دو روزہ فری حجامہ کیمپ
بھٹکل ٢٨ ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل میں مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی رحمہ اللہ کے زیراہتمام دو روزہ فری حجامہ کیمپ مورخہ 21 اور 23 ستمبر کو منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹر شفیق ڈی ایف کی سربراہی میں پانچ ڈاکٹروں نے حجامہ کے فرائض انجام دئے۔
مرکز کے ایک ذمہ دار عبداللہ گوائی ندوی نے بتایا کہ پہلا دن مردوں کے لئے اور دوسرا دن خواتین کے لئے مخصوص تھا۔ خواتین کا حجامہ ماہر خواتین کی زیرنگرانی ہی عمل میں آیا اور 225 مرد اور 225 خواتین سمیت جملہ 450 لوگوں نے اپنا حجامہ کراتے ہوئے کیمپ سے فائدہ اُٹھایا۔
کیمپ کے کامیاب انعقاد میں پروگرام کے کنوینر اشفاق شاہ بندری ، ان کی ٹیم مجیب الرحمن رکن الدین، عبد اللہ گوائئ ندوی، ایہاب جمشیر اور کالج کے طلباء پیش پیش رہے۔