یلاپور میں گڈھے میں گر کر دو اسکولی بچیاں جاں بحق

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th July 2019, 3:54 PM | ساحلی خبریں |

 یلاپور15/جولائی (ایس او نیوز)یلاپور تعلقہ کے بلگار نامی مقام پربرساتی پانی کے تحفظ کے لئے بنائے گڈھے میں گرنے سے دو اسکولی بچیاں ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔واردات سنیچر کو پیش آئی۔

اطلاع  کے مطابق مہلوک بچیوں کی شناخت  دوسری جماعت میں پڑھنے والی رشمی شیو رام پٹگار اورچوتھی جماعت کی طالبہ سہنا بھاگوت بھٹ  کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ یہ دونوں لڑکیاں اسکول میں دوپہر کا کھاناکھانے کے بعد قریب میں واقع ایک گھاس کی پہاڑی پر چلی گئی تھیں۔ جب شام تک بچیاں واپس نہیں لوٹیں تو بچیوں کے رشتے دار اور گاؤں والوں نے تلاشی مہم شروع کی۔ کچھ دیر بعد دونوں بچیوں کی لاشیں پہاڑی کے قریب پانی کے تحفظ کے لئے بنائے گئے گڈھے میں پائی گئیں۔

بچیوں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ دونوں الگ الگ جماعتوں میں زیر تعلیم ہونے کے باوجود آپس میں گہری دوست تھی اور دونوں اسکول کی ذہین طالبات میں شمار ہوتی تھیں۔رشمی پٹگار کا خاندان کمٹہ کے ہیرے گُتی سے یلاپور میں منتقل ہواتھا اور اس کی ماں اوما پٹگار دیہلّی گرام پنچایت کی صدر بھی ہے۔ 

پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں کی نعشیں گھروالوں کے حوالے کی گئی۔ یلاپور پولس اس تعلق سے مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔