مینگلور کے قریب بنٹوال میں مکانوں پر پہاڑی کھسک گئی؛ دو معصوم جاں بحق

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th July 2020, 6:48 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مینگلور 5/جولائی (ایس او نیوز) گذشتہ دس دنوں سے جاری موسلادھار بارش کے دوران آج اتوار کو  قریبی علاقہ بنٹوال کے بنگلاگُڈے میں  ایک پہاڑی کھسک کر تین   مکانوں پر گرنے سے تینوں  مکان زمین بوس ہوگئے  بتایا گیا ہے کہ دوپہر کو جس وقت یہ حادثہ پیش آیا،  ایک مکان میں دو  بچے آرام کررہے تھے، مکان  گرنے سے دونوں بچے وہیں  ملبے کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

 مرنے والے بچوں کی شناخت محمد صفوان (16) اور  سہل (10) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جیسے ہی پہاڑی کھسکی، پہلے ایک مکان گرا، کچھ ہی دیر بعد دوسرا مکان اُسی مکان پر گرگیا، ذرائع کے مطابق نیچے والے مکان میں دو بچے آرام کررہے تھے، مکان گرنے کے دوران گھروں میں سے لوگ باہر آگئے تھے، مگر بچے اندر ہی  سورہے تھے، کافی  کوششوں کے بعد  ملبہ کو ہٹایا گیا اور دونوں  بچوں کو باہر نکالا گیا، مگر وہ ہمیشہ ہمیش کی نیند سوچکے تھے۔

اطلاع کے مطابق  پہاڑی کھسک کر گھروں میں گرنے کی اطلاع ملتے ہی  مقامی لوگ فوری طور پر مدد کو پہنچ گئے تھے  پولس بھی جائےوقوع پر پہنچ کر  گھر کے اندر پھنسے ہوئے دونوں بچوں کو بچانے کی ہرممکن کوشش کی مگر دونوں جانوں کو بچایا نہ جاسکا۔

ذرائع کے مطابق علاقہ میں کئی دیگر مکانات بھی اب خطرے میں ہیں اور پہاڑی کے عین نیچے واقع ہے، بتایا جارہا ہے کہ صبح سے ہی پہاڑی پر سے مٹی کھسک رہی تھی، مگر دوپہر کو   پہاڑی کھسک کر گھر پر جاگرنے سے گھر ہی ڈہہ گیا ۔

ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر کوٹا سرینواس پجاری سمیت ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیا ہے۔فوری طور پر علاقہ کے 14 مکانوں کے خاندانوں کو  ہٹادیا گیا ہے اور محفوظ مقام کی طرف منتقل کیا گیا ہے۔ وزیر پجاری نے  واقعے پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے گھروالوں کو تیقن دیا ہے کہ سرکار کی طرف سے انہیں مکانات تعمیر کرکے دیا جائے گا۔

فائر بریگیڈ، این ڈی آر ایف اہلکار، پولس، مقامی لوگ سبھی ملبے کو ہٹانے میں شریک تھے۔ ان لوگوں نے  ملبے کے اندر دبے ہوئے ایک آٹو رکشہ کو بھی باہر نکالا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...