کورونا وائرس او میکرون کی ہندوستان میں دستک، بنگلورو میں دو معاملوں کی تصدیق ،کرناٹک میں سخت پابندیوں کے نفاذ کا اشارہ

Source: S.O. News Service | Published on 3rd December 2021, 8:55 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،3؍دسمبر(ایس او  نیوز) کورونا وائرس کا نیا ویری ئنٹ اومیکرون دنیا کے سامنے ایک نیا مسئلہ بن کر کھڑا ہو گیا ہے- عالمی ادارہ صحت نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے- کورونا کی یہ شکل اب ہندوستان میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے-

کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں دو کیسوں کی تصدیق نے بنگلور میں کورونا اور اس کی نئی قسم کی دہشت میں اضافہ کردیا ہے اور ریاستی حکومت کی طرف سے اس صورتحال سے نپٹنے کیلئے سخت پابندیوں کااشارہ دیا ہے- مرکزی وزارت صحت کی طرف سے سہ پہر اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ جنوبی افریقہ سے بنگلور آنے والے دوباشندے امیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں اورآئی سی ایم آر نے ان دونوں میں اومیکرو ن وائرس موجودہونے کی تصدیق کی ہے -

جیسے ہی مرکزی حکومت کی طرف سے بنگلور میں دو امیکرون کیسوں کی تصدیق کی گئی کرناٹک کی انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی اور اس صورتحال سے نپٹنے کیلئے دہلی میں مقیم وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر اور چیف سکریٹری روی کمار سے بات کر کے جمعہ کی دوپہر ماہرین کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ طلب کرلی ہے تاکہ ریاست میں کورونا اور اومیکرو ن سے نپٹنے کیلئے از سر نو پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کیا جا سکے-

اس دوران بی بی ایم پی کے چیف کمشنر گورو گپتا کا یہ بیان شہریوں کیلئے اور زیادہ دہشت کا سبب بنا ہوا ہے کہ جن دو افرا د کو اومیکرون سے متاثر پایا گیا ہے اس سے بنیادی ربط میں آنے والے37/افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ ثانوی ربط میں آنے والے445/افراد کی نشاندہی کی جا چکی ہے - اب ان میں سے پانچ افراد میں کووڈ پازیٹیو پایا گیا ہے - ان کی رپورٹوں اور جانچ کے نمونوں کو مزید جینومک جانچ کیلئے آئی سی ایم آر روانہ کیا گیا ہے جہاں آنے والے دس دنوں کے اندر ان کی رپورٹ سامنے آ سکتی ہے- ان تمام کا بنگلورو کے سرکاری اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے -بنگلور میں اومیکرون سے متاثر پایا جانے والا شخص66سالہ جنوبی افریقی شہری ہے جو 20نومبر کو بنگلور آیا تھا - ایرپورٹ پر اس کا آر ٹی پی سی آر ٹسٹ لیا گیا جس میں وہ کووڈ پازیٹیو پایا گیا فوری طور پر اس کے نمونے کو مزید اسکریننگ کیلئے آئی سی ایم آر روانہ کیا گیا - ا س کے اومیکرون سے متاثر ہونے کی جمعرات کے روز تصدیق ہوئی -

بتایا جاتا ہے کہ اس مریض کے بنیادی ربط میں 24/افراد اور ثانوی ربط میں 240/افراد آئے ہیں ان تمام کی جانچ کی جا چکی ہے - اس کے علاوہ ایک اور46سالہ مقامی شخص میں اومیکرون کی تصدیق ہوئی ہے - بتایا جاتا ہے کہ اس کے راست ربط میں آنے والے13/ افراد اور ثانوی ربط میں آنے والے 205/ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے-ریاستی وزیر صحت سدھاکر نے بتایا کہ جن افراد کو اومیکرون سے متاثر قرار دیا گیا ہے ان میں کورونا وائرس کی ہلکی علامتیں پائی گئی ہیں - عوام کو اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں - صورتحال سے نپٹنے کیلئے حکومت کی طرف سے تمام احتیاطی تدابیر اپنائی گئی ہیں -

اس دوران دہلی میں وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ریاست میں سخت پابندیوں کے نفاذ پر غور کیا جائے گا- بتایا جاتا ہے کہ جن دو افراد میں اومیکرون کی تصدیق ہوئی ہے وہ دونوں کووڈ ویکسین کے دونوں ڈوز لے چکے ہیں -ان کے ربط میں جتنے لوگ آئے ہیں حکومت نے ان تمام کو الگ تھلک کردیا ہے - اومیکرون سے متاثر ہونے والے افراد کے علاج کیلئے شہر کے بورنگ اسپتال میں انتظامات کئے گئے ہیں -

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...