بھٹکل میں دو بائک کی ٹکر؛ ایک شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th January 2021, 8:19 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل18 جنوری (ایس او نیوز) قدوائی روڈ کراس کے قریب نیشنل ہائی وے پر دو بائک کی ٹکر میں ایک بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کنداپور شفٹ کیا گیا ہے۔

حادثہ اُس وقت پیش آیا جب  گلمی روڈ سے ایک بائک ہائی وے کی طرف مُڑ رہی تھی کہ اچانک شمس الدین سرکل سے  موگلی ہونڈا کی طرف جانے والی دوسری بائک اس سے ٹکراگئی۔ ٹکر لگتے ہی  بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار مادھونارائن نائک (55)  شدید زخمی ہوگیا، اس کے ایک پیر کو شدید چوٹ لگی ہے۔ مادھونائک تلاند میں ایک پروگرام میں شریک ہونے کے بعد  واپس اپنے گھر شرالی جارہا تھا۔ گلمی روڈ سے باہر  ہائی وے پر گھوما ہی تھا کہ دوسری بائک نے ٹکر دے دی۔  حادثہ پیر دوپہر قریب تین بجے پیش آیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...