بھٹکل کے قریب مرڈیشور میں دو بائکوں کی ٹکر؛ ایک ہلاک دوسرا شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st May 2019, 10:52 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل یکم مئی (ایس او نیوز)  یہاں سے قریب مرڈیشور میں دو بائکوں  کے درمیان  ہوئی   ٹکر میں ایک بائک سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ دوسرا بائک سوار شدید زخمی ہوگیا ۔

حادثہ بدھ کی رات قریب دس بجے مرڈیشور آر این ایس اسپتال کے سامنے نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔

مہلوک کی شناخت مرڈیشور کے بستی کے رہنے والے نارائن ناگپا نائک (47) کی حیثیت سے کی گئی ہے، جبکہ زخمی شخص کی شناخت مرڈیشور   کے بائیلور کے رہنے والے  جگدیش شریدھر شٹی (42) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں  بائک پر سوار تھے اور آمنے سامنے سے دونوں بائکوں کی  ٹکر ہوئی۔

زخمی جگدیش کو فوری طور پر آر این ایس اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد نازک حالت میں منی پال روانہ کیا گیا ہے۔

مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے،  چھان بین جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی