بھٹکل: مرڈیشور میں راہ چلتی خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش ہوگئی ناکام؛ علاقہ میں تشویش کی لہر

Source: ؓS O News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st August 2019, 9:09 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل  21/اگست (ایس او نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور میں ایک خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش اُس وقت  ناکام ہوگئی جب خاتون  نے ہاتھ پکڑ کر کھینچتے وقت لوگوں کو  مدد کے لئے پکارنا شروع کردیا،  وارات  منگل کی شب قریب نو بجے مرڈیشور کے نیشنل کالونی میں پیش آئی۔واقعے کے بعد بعد نہ صرف مرڈیشور بلکہ بھٹکل میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق  مرڈیشور نیشنل کالونی میں ایک خاتون رات قریب نو بجے اپنے ہی مکان کے قریب واقع  ترکاری دکان سے ترکاری خرید کر   واپس اپنے گھر لوٹ رہی تھی کہ  اچانک ایک بائک ، جس پر دو لوگ سوار تھے خاتون کو اکیلی دیکھ کر اُس کا ہاتھ پکڑلیا  اور اُسے اپنی طرف کھینچنا شروع کردیا،  مگر چونکہ عورت بھی صحت مند ہے، چینخ پکار کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ہاتھ کو جھٹک کر الگ کردیا،  یہ دیکھ کر  بائک والے اُسے وہیں چھوڑ کر  فرار ہوگئے۔

خاتون کے بھائی  ظریف حجیب   نے ساحل آن لائن کو فون پر  بتایا کہ بائک دراصل پہلے ان کی بہن کے قریب سے  گذرگئی تھی ، آگے جاکر بائک والے نے  بائک کو غالباً یہ سمجھ کر  گھمایا کہ وہ اکیلی ہے اور سڑک پر اندھیرا  ہے، بائک والے   اس کے قریب پہنچ کر پہلے اس کا  ہاتھ پکڑ لیا، پھر اُسے کھینچ کر قریب دس فٹ تک آگے بڑھ گئے، مگر ان کی بہن نے  چینخ و پکار کرنے کے ساتھ ساتھ   اپنے ہاتھوں کو بھی جھٹک جھٹک کر   خود کو چھڑالیا۔

انہوں نے بتایا کہ   واقعہ کا  پورا منظر قریب کے ایک مکان کے باہر لگے ہوئے   سی سی ٹی وی کیمرہ  میں قید ہوگیا ہے اور دیکھا گیا ہے کہ بائک پہلے آگے بڑھ گئی تھی، پھر آگے بڑھ کر بائک کو  واپس موڑا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بائک چلانے والاشخص  ہالف پینٹ پہن رکھا  تھا، جبکہ بائک کی پچھلی سیٹ پر  سوار آدمی فُل پینٹ پر تھا۔

ظریف حجیب نے  بتایا کہ  واقعے کے تعلق سے مرڈیشور پولس تھانہ میں خبر کی گئی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں تیز رفتار کاربے قابو ہوکر بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی، کار کو شدید نقصان، بڑا حادثہ ٹلا

  یہاں نوائط کالونی نیشنل ہائی وے پرایک کار بے قابو ہوکر تیز رفتاری کے ساتھ بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، حادثے میں کسی کو جانی نقصان نہیں پہنچا، البتہ کار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حادثہ جمعرات صبح قریب سات بجے پیش آیا۔

بھٹکل نیشنل ہائی وے پر تیزرفتار بس، لاری سے ٹکراگئی؛ 25 سے زائد زخمی

یہاں وینکٹاپور نیشنل ہائی وے 66 پر ایک تیز رفتار بس، پارک کی ہوئی لاری سے  ٹکراگئی جس کے نتیجے میں بس پر سوار 25 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کو کنداپور اور باقی کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

بھٹکل نیشنل ہائی وے پر تیزرفتار بس، لاری سے ٹکراگئی؛ 25 سے زائد زخمی

یہاں وینکٹاپور نیشنل ہائی وے 66 پر ایک تیز رفتار بس، پارک کی ہوئی لاری سے  ٹکراگئی جس کے نتیجے میں بس پر سوار 25 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کو کنداپور اور باقی کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

  وزیر داخلہ امت شاہ کی پراسرار ’تسلی‘ کہا؛   ہندوستانی مسلمان، ہندوستانی تھے اور آئندہ بھی رہیں گے

وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو متنازعہ شہریت ترمیمی بل کو راجیہ سبھا میں بحث کے لیے پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے مسلمان ہندوستانی شہری تھے، ہیں اورآئندہ بھی رہیں گے۔پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے غیر مسلم تارکین وطن کو بھارتی شہریت فراہم کرنے کی فراہمی والے اس بل کو پیش ...

سعودی عرب: بے پردہ خاتون پر جوتا پھینکنے والا شخص عدالت میں پیش 

سعودی عرب کے شہر ینبع میں پولیس نے سڑک پر ایک خاتون کی جانب جوتا پھینکنے والے شخص کو استغاثہ میں پیش کر دیا۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہوا ہے جس کا دورانیہ 14 سیکنڈ ہے۔ وڈیو میں ایک باریش سعودی شخص سڑک کے کنارے کھڑے ہو کر راہ گیروں سے مخاطب ہو کر اونچی آواز سے ...