کمٹہ میں بجلی کے کھمبے پر گرگیا درخت؛ بجلی کی تاروں کی زد میں آگئے دو بائک سوار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th January 2023, 12:00 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ 19 جنوری (ایس او نیوز)  بدھ شب کو اچانک ایک آم کا  درخت بجلی کے کھمبے پر گرنے کے نتیجے میں  بجلی کا کھمبا الیکٹرک تاروں کے ساتھ گرگیا جس کے دوران  راستے سے گذرنے والے دو موٹر بائک  بجلی کی تاروں کی  زد میں آگئے۔ واردات تعلقہ کے  بگّونا پوسٹ آفس کے قریب پیش آئی۔

بتایا گیا ہے کہ  جیسے ہی درخت بجلی کے کھمبے پر  گرا، بجلی کا کھمبا بھی گرگیا، اس دوران راستے پر ایک موٹر بائک اور ایک اسکوٹر  پر دو لوگ گذررہے تھے۔  بجلی کے تار سیدھے  اُن کے اوپر آگری جس کے نتیجے میں یہ دونوں  بھی گرگئے اور زخمی ہوگئے۔ یہ تو اچھا ہوا کہ  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واردات کے فوری بعد  حادثے کی تصاویر سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...