سرسی میں ڈکیتی کی سازش رچنے والے دو ملزمین جان لیوا ہتھیاروں کے ساتھ ہوئے گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st November 2019, 1:51 PM | ساحلی خبریں |

سرسی 21/نومبر (ایس او نیوز) جان لیوا ہتھیار اورمرچی کے پاؤڈر کے ساتھ ہائی وے سے گزرنے والے لوگوں کونشانہ بنانے اور لوٹنے کی تیاری میں لگی ہوئی ایک پانچ رکنی گینگ کے دوافراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

 سرسی مارکیٹ تھانے کی پولیس نے مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر ڈی وائی ایس پی    جی ٹی نائک اور پی ایس آئی ناگپا کی قیادت میں دھاوا بولا تھا۔جس کے دوران گوا سے تعلق رکھنے والا آلیکس روڈریگس اور برائن آلمیڈا کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ گینگ کے دیگر ساتھی ڈیوڈ فرنانڈیز، منجو ناتھ پاٹنکر اور پون پالیکر موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 پولیس کے بیان کے مطابق گرفتار شدہ ملزمین سے 4,950روپے مالیت کا گانجہ، ایک دو پہیہ گاڑی، دو موبائل فون، مرچی پاوڈر، لوہے کی سلاخیں  اور دیگر چیزیں بر آمد کی گئی ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...