ٹوئٹر نے روس-یوکرین جنگ سے متعلق جانکاری دینے والے اکاؤنٹس کو کیا بلاک!

Source: S.O. News Service | Published on 25th February 2022, 12:10 AM | عالمی خبریں |

کیئو،24؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) روس کے ذریعہ جمعرات کو یوکرین کے خلاف ایک فوجی حملہ شروع کرتے ہی ٹوئٹر نے کئی محققین کے اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا۔ اس سلسلے میں ٹوئٹر نے اعتراف کیا ہے کہ ’غلطی سے‘ روسی فوجی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل شیئر کرنے والے کئی اکاؤنٹس کو ہٹا دیا گیا ہے۔ دراصل روس-یوکرین تنازعہ کی جانکاری شیئر کرنے والے کئی محققین نے بدھ کی دیر شب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو حیرت انگیز طریقے سے معطل پایا۔ بعد میں ٹوئٹر کے سائٹ انٹگریٹی کے چیف یوئل روتھ نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ کمپنی کی انسانی ماڈریشن ٹیم نے غلطی کی ہے۔

انھوں نے پوسٹ کیا کہ ’’ہمارے کام کے حصے کی شکل میں ہیرپھیر کرنے والی میڈیا کو سرگرم طور سے مخاطب کرنے کے لیے انسانی خامیوں کی ایک چھوٹی تعداد کے نتیجہ کار کے سبب یہ غلطی ہوئی۔ ہم اس ایشو کو ٹھیک کر رہے ہیں اور براہ راست متاثرہ لوگوں تک پہنچ رہے ہیں۔‘‘ روتھ نے ساتھ ہی کہا کہ ’’ہم رپورٹ کی مقدار کی بنیاد پر آٹومیٹک انفورسمنٹ کو ٹریگر نہیں کرتے ہیں۔‘‘

اس سے قبل اوپن سورس انٹلیجنس (او ایس آئی این ٹی) کے تجزیہ کار، اولیور الیکزنڈر نے کہا کہ ’’میں 24 گھنٹوں میں دو بار بلاک ہونے کے بعد پھر سے واپس آ گیا ہوں۔ پہلی بار ناکام توڑ پھوڑ/گیس حملے کو خارج کرنے والی پوسٹ کے لیے، اور دوسری بار روس میں یوکرینی حملے کو خارج کرنے والی ایک پوسٹ کے لیے بلاک کیا گیا تھا۔ گلین کے ٹوئٹ اور ایک دیگر او ایس آئی این ٹی ادارہ کے ذریعہ شیئر کیے گئے ایک پوسٹ کے مطابق او ایس آئی این ٹی کے محققین کائل گلین کو بھی 12 گھنٹے کے لیے ان کے اکاؤنٹ سے باہر کر دیا گیا تھا۔

’دی ورج‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سیکورٹی تجزیہ کار اولیور الیکزنڈر نے بھی 24 گھنٹوں میں دو بار اپنے اکاؤنٹ سے باہر ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ پہلے کے ایک بیان میں ایک ٹوئٹر ترجمان نے کہا کہ ان اکاؤنٹس کے خلاف غلطی سے کارروائی کی گئی تھی اور یہ ایک کوآرڈنیشن مہم کا حصہ نہیں تھا۔ روتھ کا کہنا ہے کہ ’’ہم باریکی سے جانچ کر رہے ہیں، لیکن بڑے پیمانے پر رپورٹنگ یہاں ایک وجہ نہیں ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...