ٹویٹر سےپوسٹ ہٹانے کیلئے6 ماہ میں43ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں

Source: S.O. News Service | Published on 29th January 2022, 10:47 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 29؍ جنوری (ایس او  نیوز؍ایجنسی)  ٹویٹر نےشفافیت اور نفاذ سے متعلق اپڈیٹ رپوٹ پر مبنی ایک بلاگ اپنی ویب سائٹ پر شائع کیا جس میں یکم جنوری سے30 جون 2021کے درمیانی عرصے میں ان تمام اکاؤنٹس اور خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا جن پر ٹویٹر نے کارروائی کی تھی۔ اس کے علاوہ پلیٹ فارم کے استعمال میں اہم رجحانات اور تبدیلیوں اور غلط استعمال کو بھی نمایاں کیا گیا۔

اس رپوٹ میں کچھ دلچسپ رجحانات بھی دیکھنے میں آئے، جیسا کہ ٹویٹر کا کہنا ہے کہ اسے مختلف حکومتوں کی جانب سے اس عرصے میں مواد ہٹانے کے لیے ریکارڈ 43ہزار 387مطالبات موصول ہوئے، جس سے تقریباًایک لاکھ  96ہزار 878اکاؤنٹس متاثر ہوئے۔  ٹویٹر کی طرف سے اس بلاگ پوسٹ کی وضاحت یوں کی گئی ہےکہ’’ ہمیں بے مثال چیلنجوں کا سامنا ہے کیونکہ دنیا بھر کی حکومتیں تیزی سے مداخلت کرنے اور مواد کو ہٹانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ رازداری اور آزادی اظہار کے لیے یہ خطرہ اورتشویشناک رجحان ہے جس پر ہمیں پوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔‘‘

ٹویٹر کا کہنا ہے کہ شہریوں کے لیے اپنی حکومتوں کی طرف سے کی گئی درخواستوں سے آگاہ ہونا بہت ضروری ہے۔  اس پوری مدت کے دوران، ٹویٹر نے بتایا کہ انھیں حکومتوں کی جانب سے مختلف اکاؤنٹس کی معلومات کے لیے درخواستیں موصول ہوتی رہیں۔ ٹویٹر نے معلومات کو ظاہر کرنے کے لیے ان کی پالیسی کے مطابق64فیصد درخواستوں کے جواب میں معلومات کو جزوی طور پر ظاہر کیا یا بالکل نہیں کیا۔ٹویٹر کے اس بلاگ پوسٹ کے مطابق قانونی مطالبات کے کل عالمی حجم میں سے 95 فیصد صرف 5ممالک سے آئے ہیں، سب سے زیادہ جنوبی کوریا، پھر ہندوستان،  ترکی، روس اور جاپان۔

اس کے علاوہ، خود ٹویٹر نے اپنے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے دنیا بھر سے ایسے اکاؤنٹ ہولڈرز کو47 ٹویٹس کو ہٹانے پر بھی مجبور کیا۔ یہ بھی ایک ریکارڈ نمبر ہے۔  ٹوئٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے بچوں کے جنسی استحصال کی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر 4لاکھ 53ہزار 754 اکاؤنٹس کو مستقل طور پر معطل کر دیا۔ٹویٹر نے دہشت گردی اور پرتشدد تنظیموں کے فروغ کو روکنے کے لیے۴۴؍ہزار ۹۷۴؍ اکاؤنٹس کو بھی معطل کیا۔

 ٹویٹر نے مزید بتایا کہ امریکہ اس عرصے میں3 ہزار 26درخواستوں کے ساتھ سرکاری معلومات کے حصول کا سب سے بڑا ذریعہ رہا۔ٹویٹر کو2014سے اب تک 35مختلف ممالک سے غیر سرکاری معلومات کی درخواستیں بھی موصول ہوئی ہیں، جن میں ارجنٹائن ، اسرائیل اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں، جو اس رپورٹ میں پہلی بار سامنے آئے ہیں۔ اس سے پہلے جب غیر سرکاری درخواستوں کی بات آتی تھی تو جاپان، برازیل اور امریکہ سب سے زیادہ مطالبات پیش کرنے والے ممالک ہوا کرتے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...