ٹیوٹر اکاونٹ بلاک ہونے پر ہیگڈے بوکھلا گئے؛ ٹیوٹر کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا؛ ٹیوٹرسعودی شیخوں کی تال پر ناچتاہے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th April 2020, 1:19 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار : 28؍اپریل(ایس اؤ نیوز) اپنا ٹیوٹر اکاؤنٹ بلاک کئے جانے پر آگ بگولہ  شمالی کینرا کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے ٹیوٹر کو ہی ملک غدار قرار دیتے  ہوئے تبلیغی جماعت کے خلاف اب پھر  زہر اگلا ہے۔

ٹوئٹر اکاونٹ بلاک ہونے کے بعد فیس بُک پر اپنی بھراس نکالتے ہوئے انہوں نے اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ کو  بلاک کئے جانے پر الزام لگاتے ہوئے کہاکہ تبلیغی والوں کی حقیقت واضح کئے جانے کی وجہ سے ان کا اکاؤنٹ بلاک کیاگیا ہے اور سعودی شیخوں کی تال پر ٹیوٹر کے سی ای اؤ  ناچ  رہے ہیں۔

اننت کمار ہیگڈے نے دعویٰ کیا ہے کہ وبائی مرض کورونا کے متعلق بھارت میں پاگل تبلیغی جماعت والوں کی طرف سے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی منصوبہ بندسازش کا ثبوتوں کے ساتھ راز فاش کرتے ہوئے اپنے مصدقہ اکاؤنٹ پر انہوں  نے  مضامین پوسٹ کئے تھے۔ ہیگڈے کے مطابق ان مضامین  کی ملک بھر میں  ستائش کی گئی اور لاکھوں لوگوں نے اس کا مطالعہ کرتے ہوئے اسے  شئیر بھی کیا۔  لیکن اتنی سی بات پر کمپنی والوں نے ان کا  ٹیوٹر اکاؤنٹ بلاک کردیا ۔ ایسا لگتا ہے کہ اکاونٹ بلاک ہونے پر  ہیگڈے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور اپنی طرف سے صفائی دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ انہوں نے جو کچھ ٹویٹ کیا تھا وہ غلط نہیں تھا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...