کرناٹک کےسابق وزیر  رمیش جار کی ہولی سی ڈی معاملہ میں نیا موڑ ، دنیش کلہکی  نے کیس واپس لینے کاكيا فیصلہ 

Source: S.O. News Service | Published on 8th March 2021, 11:09 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 8؍ مارچ (ایس او نیوز)  کرناٹک کے سابق وزیر  رمیش جارکی ہولی کی رنگ رلیوں کے تعلق سے وائرل سی ڈی معاملہ کو اب نیا موڑ دے دیا گیا ہے۔  سو شیل اکٹی  ویسٹ  اور شہری حقوق تحریک کمیٹی کے صدر دنیش کلہکی  نے رمیش  جار کی ہولی کے خلاف داخل کردہ  شکایت واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلہ میں پولیس تھانہ میں درخواست داخل کرنے پر غور کررہے ہیں۔

 باوثو ں ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دنیش کلہلی  اپنے وکیل کے ذریعہ  پولیس تھانہ کو درخواست روانہ کر نے والے  ہیں۔  کلہلی نے پولیس میں یہ شکایت درج کروائی تھی کہ کے پی ٹی سی ایل میں ایک خاتون کو ملازمت دلوانے  کے  بہانے وزیر رومیش جارکی  نے اس خاتون سے نازیبا حرکت کی تھی اور یہ خبر پورے ملک میں پھیل کر ریاستی وزیر کو اس معاملہ میں بدنام ہونا پڑا تھا اور رمیش جارکی  ہولی نے وزرات سے استعفی دے دیا تھا۔ 

 کلہلی نے 2 ؍مارچ کو کبن  پارک تھانہ میں جارکی ہولی کے خلاف کیس درج کیا تھا اور جمعہ کے دن پولیس کے آگے بیان بھی دیا تھا۔ اس دوران سماجی  کارکنوں نے بی جے پی کے مزید چند وزراء کے بھی ایسے فحش ویڈیو وائرل کر  نے والے ہیں۔ اس دھمکی کے بعد اچانک ہی بی جے پی کے 6 ؍وزراء نے عدالت میں عرضی داخل کر کے یہ درخواست کی تھی کہ میڈیا میں ان 6 ؍وزراء کے خلاف میڈیا  کو   کوئی نازیبا  خبریں شائع کرنے پر پابندی عائد کی جائے ورنہ میڈیا والوں کے خلاف ہتک عزت کے مقدمہ دائر کئے جائینگے جس پر ریاست بھر میں واویلا مچا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...