ضلع شمالی کینرا میں آج بھی 24ہزار خاندان گھروں سے محروم ! کیا آشریہ اسکیم کے ذریعے صرف دعوے کئے جاتے ہیں ؟

Source: S.O. News Service | Published on 15th October 2019, 2:26 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  15/اکتوبر (ایس او نیوز) حکومت کی طرف سے بے گھروں کو مکانات فراہم کرنے کی اسکیمیں برسہابرس سے چل رہی ہیں۔ اس میں سے ایک آشریہ اسکیم بھی ہے۔ سرکار کی طرف سے ہر بار دعوے کیے جاتے ہیں کہ بے گھروں اور غریبو ں کو  چھت فراہم کرنے کے منصوبے پوری طرح کامیاب ہوئے ہیں۔
 
مگر حقیقت یہی ہے کہ آج بھی ریاست کرناٹکا میں لاکھوں خاندان ایسے ہیں جن کے پا س رہنے کے لئے اپنا مکان نہیں ہے۔ اگر ہم ضلع شمالی کینرا کی بات کریں تو اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ اس وقت ضلع میں 24341 خاندان ایسے ہیں جن کے پاس اپنا گھر نہیں ہے۔اس میں سب سے کم تعداد کاروار میں ہے جبکہ سب سے زیادہ بغیر مکانات والے خاندان ہوناور تعلقہ میں ہیں۔اس کے علاوہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے اپنے مکانات سے محروم ہونے والے خاندانوں کی تعداد 12ہے۔

راجیو گاندھی ہاؤسنگ کارپوریشن لمیٹیڈ کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد وشمارکے مطابق ضلع شمالی کینرا میں جن24ہزار سے زائد خاندانوں کے پاس اپنے مکانات موجود نہیں ہیں ان میں عام لوگوں کے علاوہ معذورین، جذام، ایچ آئی وی جیسے امراض سے متاثرہ افراد، دیوداسی خواتین، جنگلات میں رہنے والے، سیلاب زدگان،سیکس ورکرز، فرقہ وارانہ فساد سے متاثرہ افراد، بندھوا مزدور، ترکاری فروش، آنگن واڈی کارکنان، سابق فوجی، خانہ بدوش خاندان شامل ہیں۔

تعلقہ وار اعداد وشمار کے مطابق انکولہ میں 1639، کاروار میں 539، کمٹہ میں 2406، جوئیڈا میں 2266، بھٹکل میں 871، منڈگوڈ میں 3358، یلاپور میں 3882، سداپور میں 1958،سرسی میں 1643، ہلیال میں 1386، ہوناور میں 4393 خاندانوں کے پاس اپنے گھر موجود نہیں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...