ترکی کے وزیر دفاع کا دورہ بغداد منسوخ، سرحدی خلاف ورزی پر عراق کا شدید احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 12th August 2020, 7:57 PM | عالمی خبریں |

 دبئی،12/ اگست(آئی این ایس انڈیا) دو روز قبل ترکی کے ایک مسلح ڈرون طیارے کے حملے میں عراق کے صوبہ کردستان میں دو عراقی افسروں اور ایک فوجی کے قتل کے بعد بغداد اور انقرہ کے درمیان سخت کشیدگی سامنے آئی ہے۔ عراق نے ترک وزیر دفاع کے کل جمعرات کے روز ہونے والے دورہ بغداد کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے عراق کی خود مختاری کی خلاف ورزی کرنے پر بغداد میں تعینات ترک سفیر کو طلب کر کے اس سے شدید احتجاج کیا ہے۔

عراقی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی نے عراق کے صوبہ کردستان کے علاقے میں اربیل گورنریٹ کے سیداکن کے مقام پرعراقی سرزمین کے اندر ایک ڈرون کے ذریعے بمباری کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے۔ اس بمباری کے نتیجے میں عراقی مسلح افواج کے دو افسر اور ایک فوجی ہلاک ہو گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ترکی بار بار عراق کی سرحدوں کی خلاف وزی کرکے عراق کی خود مختاری کو پامال کر رہا ہے۔ ترک فوج کی کارروائی ایک ایسا معاندانہ فعل ہے جو بین الاقوامی چارٹر اور ممالک کے مابین تعلقات کو منظم کرنے والے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں‌ زور دیا گیا کہ عراق کی سرزمین کو کسی بھی ہمسایہ ممالک کو نقصان پہنچانے اور اپنے مقاصد کے لیے ایک کوری ڈور کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

بیان میں وزارت خارجہ نے کل جمعرات کو ہونے والے ترکی کے وزیر دفاع کے دورہ عراق کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بغداد میں متعین ترک سفیر کو طلب کرکے ان سے عراق کی خود مختاری کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

منگل کے روز عراقی ایوان صدر نے ترک ڈرون کے حملے کی مذمت کی تھی جس کے بعد انقرہ کے سفیر کو طلب کرکے ان سے شدید احتجاج کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...