مصر کے اشتہاری اخوانیوں میں ترک شہریت بانٹی جانے لگی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 7th November 2019, 6:30 PM | عالمی خبریں |

قاہرہ،7نومبر(آئی این ایس انڈیا)ترک حکام نے مصر کی مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والوں کو شہریت دینا شروع کر دی ہے۔ انہیں ترکی کی شہریت کے لیے کہا جا رہا ہے کہ وہ ترکی کے پاسپورٹ پر اپنا نام تبدیل کریں۔مصر کے اندر متعدد مقدمات میں سزا یافتہ یاسر العمدہ نے اپنے فیس بک پیج پر کہا کہ تُرک حکام نے انہیں شہریت دی ہے۔ اخوان المسلمون کے ٹی وی چینلز سے منسلک متعدد دیگر اخوانیوں کو بھی ترکی کی شہریت دی گئی ہے۔العمدہ نے مزید کہا کہ ترک شہریت حاصل کرنے پر تقریبا اڑھائی ہزار ڈالر کی لاگت آتی ہے۔ ترکی کی شہریت کا حصول بہت پیچیدہ اور مشکل مرحلہ ہے۔ اس کے لیے اچھی خاصی فیس ادا کرنی پڑتی مگر مصر کے مفرور اخوان رہنماؤں اور کارکنوں کو ترکی میں آسانی کے ساتھ شہریت مل جاتی ہے۔ ترکی میں اخوان المسلمون کے کئی لیڈروں کو بلا معاوضہ شہریت دی گئی ہے۔ایک مصری سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یاسر العمدہ اخوان المسلمون کی انقلابی تحریک ’غلابہ‘ کے بانی ہیں۔ مصر میں ان کے خلاف دہشت گردی سمیت کئی دوسرے مقدمات قائم ہیں مگر وہ بچ کر ترکی فرار ہو گئے تھے۔ ان پر ریاستی اداروں کے خلاف تشدد بھڑکانے اور حکومت کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے لیے اشتعال انگیز ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔اسی تناظر میں مصری وکیل ڈاکٹر سمیر صبری نے انتظامی جوڈیشل عدالت کے رو برو ترک شہریت رکھنے والے اخوان المسلمون کے ان عناصر کی مصری شہریت منسوخ کرنے کے لیے ایک مقدمہ دائر کیا۔
سمیر صبری نے دیئے گئے بیان میں کہا کہ انہوں نے مفرور اخوانیوں کی مصری شہریت کی منسوخی کے لیے درخواست دی ہے۔ اس درخواست پر سماعت 17 نومبر سے شروع ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی شہریت حاصل کرنے والوں میں اخوان حکومت کے صحافی اور ارکان پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ترک حکام نے شہریت حاصل کرنے والے اخوانی لیڈروں سے کہا ہے کہ وہ ترکی کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر اپنا نام تبدیل کریں۔صبری نے بتایا کہ ترک کی شہریت حاصل کرنے والوں میں اخوان کے سینئر صحافی معتز مطر، حمزہ زوبع، محمد ناصر، ایمن نور، حسام شوریجی مدحت الحداد، محمد عبد العظیم بشلاوی، ایمن احمد عبدالغنی، خیرات الشاطر کے بہنوئی اور اخوان کے نائب رہنما یحیی حمید شامل ہیں۔ سابق صدر محمد مرسی کے سابق مشیر سیف الدین عبد الفتاح اسماعیل حسنین نے بھی اس گروپ میں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی میں اخوان المسلمون کے حامیوں کو شہریت دینا بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ان کی گرفتاری روکنا ہے۔سمیر صبری نے انکشاف کیا کہ اخوان المسلمون کے 150 سے زیادہ رہنماؤں اور ان کے بیٹوں کی ترک شہریت کے لیے درخواست دی ہے۔ انہوں نے عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت آرٹیکل 16 کے تحت دوسرے ملک کی شہریت سے مستفید ہونے والے اخوانی ارکان کی مصری شہریت منسوخ کی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...