ترکی صدارتی انتخابات: کسی امیدوار کو فیصلہ کن برتری حاصل نہ ہوسکی، رن آف الیکشن کی تیاری

Source: S.O. News Service | Published on 16th May 2023, 11:33 AM | عالمی خبریں |

انقرہ، 16/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) ترکی میں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران کوئی امیدوار فیصلہ کن برتری حاصل نہ کرسکا جس کے بعد اب فتح کا فیصلہ (28 مئی کو) رن آف الیکشن میں ہوگا۔

ترکیہ کے اہم ترین انتخابات کے تقریباً مکمل نتائج کے مطابق صدر رجب طیب اردوان جیتنے کے لیے درکار 50 فیصد کی حد سے بہت کم مارجن سے پیچھے رہے۔

گزشتہ روز ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق صدر رجب طیب اردوان ڈالے گئے کُل ووٹوں کا 49.3 فیصد حاصل کر سکے جبکہ ان کے مدمقابل کمال قلیچ داراوغلو 45 فیصد ووٹ حاصل کر سکے، رپورٹ کے مطابق ان انتخابات کے لیے ووٹرز کا ٹرن آؤٹ تقریباً 90 فیصد رہا۔

سیکولر ترکی کی 100 سالہ تاریخ میں پہلی بار صدارتی انتخابات کا فیصلہ 28 مئی کو ہونے والے رن آف الیکشن میں ہوگا۔

قبل ازیں کمال قلیچ داراوغلو نے برتری حاصل ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بھی رن آف انتخابات کے ناگزیر ہونے کا اعتراف کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہماری قوم کہتی ہے دوسرا مرحلہ تو ہم یقینی طور پر دوسرا مرحلہ جیت جائیں گے، معاشرے میں تبدیلی کا عزم 50 فیصد سے زیادہ ہے۔

رجب طیب اردوان نے ترکیہ کو ایک فوجی اور جیو پولیٹیکل ہیوی ویٹ بنا دیا ہے جو شام سے یوکرین تک پھیلے ہوئے تنازعات میں کردار ادا کر رہا ہے۔

قدامت پسند ترکوں کی اکثریت کے نزدیک رجب طیب اردوان کو خاصی مقبولیت حاصل ہے جنہوں نے اُن کے دور حکومت کے دوران تیزی سے ترقی کا مشاہدہ کیا، کئی مذہبی ووٹرز رجب طیب اردوان کی جانب سے اسکارف پر سیکولر دور میں عائد پابندیوں کو ہٹانے اور مزید اسلامی اسکولوں کو متعارف کرانے کے فیصلے پر مشکور ہیں۔

گزشتہ روز ووٹ ڈالنے کے بعد ایک ووٹر رجب ترکتان نے کہا کہ سب سے زیادہ ضروری بات یہ ہے کہ ہم ترکیہ کو تقسیم نہ کریں، ہم اپنی ذمہ داری اور رجب طیب اردوان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...