ترکی کی حزب اختلاف ملک میں پارلیمانی نظام کی بحالی کے لیے متحد

Source: S.O. News Service | Published on 30th December 2020, 7:28 PM | عالمی خبریں |

انقرہ، 30دسمبر (آئی این ایس انڈیا)ترکی میں حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد'امہ الائنس' نے ملک میں‌ پارلیمانی نظام کی بحالی کے لیے جدوجہد تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترکی کی اپوزیشن جماعت 'پیپلپز ری پبلیکن' کے سربراہ کمال کلیچدار اوگلو نے کہا ہے کہ امہ الائنس عن قریب ملک میں‌ پارلیمانی نظام کی بحالی کے لیے اپنا روڈ میپ پیش کرے گا۔ ترک اخبار'الاحوا' کے مطابق اپوزیشن جماعتیں ملک میں پارلیمانی نظام کی بحالی کے لیے متحد ہیں اور وہ صدر طیب ایردوآن پر شخصی اقتدار اور آمریت کو فروغ دینے کا الزام عاید کرتی ہیں۔

کلیچدار اوگلو نے ایردوآن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ فرد واحد کی حکومت میں‌کوئی خوبی نہیں ہے۔

ادھر ترکی کی ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی کے صدر علی بابا جان نے ملک کی اقتصادی صورت حال پر بات کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری حکومت پر عاید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معیشت مسلسل پیچھے کی طرف جا رہی ہے۔ ملک میں صدارتی نظام نےشہری آزادیوں اور انسانی حقوق کو بھی قید کردیا گیا ہے۔

علی بابا جان نے انقرہ میں اپنی پارٹی کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ ہم ایسے ملک میں جی رہے ہیں‌ جس میں ہرطرف بھوک، افلاس اور غربت ہے۔ لوگ عدم مساوات کا شکار ہیں۔ حکومت کی غلط پالیسیوں سے لگتا ہے کہ وہ غریبوں کی ایک فوج تیار کر رہی ہے۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور اقدامات کے نتیجے میں بدانتظامی پھیلی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔