سعودی عرب کے ساتھ مکالمہ جاری ہے، ترکی کو جلد پیش رفت کی توقع ہے: صدر طیب ایردوآن

Source: S.O. News Service | Published on 17th February 2022, 12:15 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

انقرہ، 17؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ترک  صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے اور انقرہ کوآیندہ عرصے میں ٹھوس اقدامات کے ذریعے پیش رفت کی توقع ہے۔

ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولو کے مطابق صدر ایردوآن متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے سے واپسی پراپنے ہم راہ طیارے میں سوار صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارا مثبت مکالمہ جاری ہے اور ہم آنے والے عرصے میں ٹھوس اقدامات کے ذریعے پیش رفت کے منتظر ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ اس مذاکراتی عمل کو مثبت سمت میں آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ایردوآن نے جنوری میں کہا تھا کہ وہ فروری میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے لیکن ہنوز دونوں میں سے کسی بھی ملک نے اس دورے کی تصدیق کے لیے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

ان سے گذشتہ ماہ سعودی عرب کو ترکی کی برآمدات کے حوالے سے ایک تقریب میں سوال پوچھا گیا تھا۔انھوں نے اس کے جواب میں کسی شخصیت کا نام لیے بغیر کہا تھا:’’وہ فروری میں مجھ سے توقع کررہے ہیں۔انھوں نے ایک وعدہ کیا تھا اور میں فروری میں سعودی عرب کا دورہ کروں گا‘‘۔

سعودی عرب کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ایردوآن اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان آخری مرتبہ ٹیلی مواصلاتی رابطہ مئی 2021 میں ہواتھا اور انھوں نے ٹیلی فون پر دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

یادرہے کہ 2018ء میں استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب اور ترکی کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔تاہم ترکی نے حالیہ مہینوں میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔

رجب طیب ایردوآن اس وقت سعودی عرب کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتربنانے کے لیے کوشاں ہیں کیونکہ انھیں کرنسی کی گرتی ہوئی قدر اور افراط زرکی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سے زبوں حال معیشت کے پیش نظراندرون ملک چیلنجوں کا سامنا ہے۔

ان کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے موقع پردونوں ممالک نے دفاع اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے تیرہ معاہدوں اور سمجھوتوں پر دست خط کیے ہیں۔طیب ایردوآن نے اس موقع پر یواے ای کی نجی کمپنیوں پر زوردیا کہ وہ ترکی میں سرمایہ کاری کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...