ترکی: بغاوت کے الزام میں 101 فوجی افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری  

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 18th February 2020, 8:07 PM | عالمی خبریں |

انقرہ /18 فروری (آئی این ایس انڈیا)ترکی میں 2016 کی ناکام بغاوت کے الزام میں مزید 695 افراد کو حراست میں لینے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ جس میں 101 حاضر سروس فوجی افسران بھی شامل ہیں۔خبر رساں ادارے نے ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت نے 157 فوجی افسران کے خلاف  وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں، جن میں 101 اب بھی مسلح افواج کا حصہ ہیں۔

حکام کے مطابق فوجی افسران کو 2016 میں ترکی میں ہونے والی ناکام بغاوت کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ترک حکومت نے محکمہ انصاف کے 71 اہلکاروں کو حراست میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ 467 افراد کو 2009 میں پولیس ترقیوں کے لیے ہونے والے امتحانات میں دھوکہ دہی پر حراست میں لیا جائے گا۔ترکی میں 15 جولائی 2016 کو فوج کے ایک دھڑے نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی حکومت کا تختہ اُلٹنے کی کوشش کی تھی۔اس دوران ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 250 سے زائد افراد ہلاک اور دو ہزار کے لگ بھگ زخمی ہوئے تھے۔ترکی کی حکومت نے اس فوجی بغاوت کو جلا وطن مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی سازش کا شاخسانہ قرار دیا تھا۔فوجی بغاوت کی کوشش کے بعد ترکی میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تھا۔ جس میں اب تک 77 ہزار افراد کو گرفتار اور ایک لاکھ 30 ہزار افراد کو ملازمتوں سے برخاست کیا جا چکا ہے۔ملازمتوں سے برخاست ہونے والوں میں فوجی افسران، بیورو کریسی اور دیگر اہم سرکاری محکموں کے افسران بھی شامل ہیں۔البتہ، فتح اللہ گولن جنہوں نے 1999 سے امریکہ میں خود ساختہ جلا وطنی اختیار کر رکھی ہے۔ وہ فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔ مخالفین کا الزام ہے کہ  وہ اس ناکام فوجی بغاوت کو سیاسی مخالفین کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ البتہ ترک حکومت کا یہ مو?قف رہا ہے کہ وہ ملک کے خلاف بغاوت کرنے والوں کو حکومتی نظام سے نکال باہر کرنا چاہتی ہے۔ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان بھی مختلف مواقعوں پر بغاوت کرنے والوں کو سخت پیغام دے چکے ہیں۔ترکی کی حکومت امریکہ سے یہ مطالبہ کر چکی ہے کہ فتح اللہ گولن کو اُس کے حوالے کیا جائے، لیکن امریکہ اس مطالبے کو رد کرتا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...