صدر ٹرمپ کی ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کی دھمکی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 8th October 2019, 5:49 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن /8اکتوبر (آئی این ایس انڈیا)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اتحادی ملک ترکی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے شام پر حملوں میں شدت پیدا کی تو وہ ترکی کی معیشت کو مکمل طور پر تباہ کر دیں گے۔اس سے قبل صدر ٹرمپ نے اتوار کو شام سے امریکی فوجوں کے انخلا کا اعلان کرتے ہوئے ترکی کو فوجی کارروائیاں کرنے کا موقع فراہم کیا تھا۔امریکہ میں ڈیمو کریٹک پارٹی اور ریپبلکن پارٹی دونوں نے صدر ٹرمپ کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی فوج کے انخلا کے نتیجے میں امریکہ کرد فوج کو تنہا چھوڑ دے گا اور وہ ترک فوج کی براہ راست زد میں آ سکتی۔یاد رہے کہ ترکی کرد فوج کو دہشت گرد قرار دیتا ہے۔سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کے بعد صدر ٹرمپ نے ترکی کو معیشت تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔صدر ٹرمپ کا ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں، اس بات کو دہراتا ہوں کہ اگر ترکی کوئی ایسا اقدام کرتا ہے جو میرے نزدیک ناجائز تصور کیا جاتا ہے تو میں ترکی کی معیشت کو مکمل طور پر تباہ کر دوں گا۔صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد ترکی کی کرنسی لیرا ڈالر کے مقابلے میں شدید گراوٹ کا شکار ہو گئی ہے۔امریکہ نے پیر سے شام کے شمالی علاقوں سے اپنی فوجوں کو واپس بلانا شروع کر دیا ہے۔یاد رہے کہ کرد فوجیں شام میں جاری لڑائی میں امریکہ کی مضبوط اتحادی رہی ہیں۔صدر ٹرمپ کے اس اقدام کو کرد فوجوں نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ انخلا پیٹھ پیچھے چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...