ترکی: ٹوئٹ ’لائک‘ کرنے پر امریکی سفیر طلب

Source: S.O. News Service | Published on 7th October 2019, 6:08 PM | عالمی خبریں |

 واشنگٹن 7اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) ترکی کی وزارتِ خارجہ نے ایک ٹوئٹ ’لائک‘ کرنے پر امریکی سفیر کو طلب کر لیا ہے۔ترک صحافی ارگن باباہن نے پانچ اکتوبر کو ایک ٹوئٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ترکی کے لوگ ایک ایسے سیاسی دور کے لیے تیار ہو جائیں جو ترک نیشنل پارٹی کے رہنما کے بغیر ہوگا۔صحافی کے اس ٹوئٹ کو ہفتے کے روزامریکی سفارت خانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ’لائک‘ کیا گیا اور بعد ازاں غلطی کا احساس ہونے پر سفارت خانے نے اس پر ایک معذرت نامہ بھی جاری کیا۔امریکی سفارت خانے نے ٹوئٹ لائک کرنے کے عمل کو غیر دانستہ غلطی قرار دیا ہے۔ البتہ سفارت خانے کی جانب سے معذرت کے باوجود ترک وزارتِ خارجہ نے انقرہ میں تعینات امریکہ کے سفیر جیفری ہوونیئر کو اتوار کو طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق صحافی ارگن باباہن ترکی میں مطلوب ملزم ہیں۔ جن پر الزام ہے کہ وہ ایسے لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہیں جو 2016 میں ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث تھے۔خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق اس ٹوئٹ کو ’لائک‘ کرنے کا زیادہ تر لوگوں نے یہ مطلب نکالا کہ ٹوئٹ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ قوم پرست جماعت کے رہنما دیولت باہچلے جلد مر سکتے ہیں۔دیولت باہچلے کی جماعت ترک صدر رجب طیب ایردوان کی اتحادی ہے۔ امریکی سفارت خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر باہچلے کے خلاف ٹوئٹ کو ’پسند‘ کرنے پر دونوں جماعتوں کا سخت ردعمل آیا ہے۔دوسری جانب ترکی کی حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے بھی اس عمل کو ملکی پارلیمان کی توہین قرار دیا ہے۔امریکی سفیر کی ترک وزارتِ خارجہ میں طلبی کے بعد امریکی سفارت خانے نے دوبارہ معافی نامہ جاری کیا ہے۔ جس میں میں کہا گیا ہے کہ امریکہ خود کو ارگن باباہن سے منسلک نہیں کرتا اور نہ ہی ان کی کسی ٹوئٹ یا کسی بھی مواد سے اتفاق کرتا ہے۔سفارت خانے کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ہم اپنی اس غلطی پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔واضح رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب امریکہ اور ترکی کے درمیان تعلقات شام کی پالیسی پر تناو? کا شکار ہیں۔ ترکی اور امریکہ کے درمیان شام میں ’سیف زون‘ قائم کرنے پر اختلافات ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔