انقرہ:ایوان نما ئندگان میں قرارداد کی منظوری پرترک وزارتِ خارجہ میں امریکی سفیر کی طلبی

Source: S.O. News Service | Published on 31st October 2019, 5:47 PM | عالمی خبریں |

انقرہ 31اکتوبر (ایس او نیوز/ایجنسی)انقرہ میں متعین امریکی سفیر کوبدھ کے روز ترک وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے اور ان سے ایوان نمایندگان میں ترکی مخالف دو قرار دادوں کی منظوری پر احتجاج کیا گیا ہے۔ان میں ایک صدی قبل پہلی عالمی جنگ میں آرمینیائی باشندوں کی ہلاکتوں کو نسل کشی قرار دیا گیا ہے اور ترکی کے خلاف شام میں چڑھائی پر پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولیہ نے امریکی سفیر ڈیوڈ سیٹر فیلڈ کی وزارتِ خارجہ میں طلبی کی تصدیق کی ہے۔

امریکی ایوان نمایندگان نے منگل کو کثرت رائے سے منظور کردہ ایک قرار داد میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ترکی اور ترک عہدے داروں پر شمالی شام میں فوجی کارروائی پر پابندیاں اور دوسری قدغنیں عاید کردیں۔

ایوان نما ئندگان نے ایک صدی قبل پہلی عالمی جنگ میں آرمینیائی باشندوں کی ہلاکتوں کو نسل کشی قرار دینے کی قرارداد بھی کثرت رائے سے منظورکی ہے۔اس کی منظوری کے بعد امریکا اور ترکی کے درمیان تناؤ میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ترکی اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ پہلی عالمی جنگ میں سلطنتِ عثمانیہ کی فوج کے ساتھ جنگ میں بہت سے آرمینیائی باشندے ہلاک ہوگئے تھے لیکن وہ انھیں ایسے منظم انداز میں قتل کرنے کے الزامات کی تردید کرتا ہے جنھیں مغرب کی اصطلاح میں نسل کشی قرار دیا جا سکے۔ مغربی ممالک ایک عرصے سے آرمینیائی باشندوں کی ہلاکتوں کو نسل کشی قرار دیتے چلے آرہے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔