حجاب کے متعلق یوروپی عدالت کا فیصلہ اسلاموفوبیا کی علامت ہے: ترکی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th July 2021, 5:57 PM | عالمی خبریں |

 انقرہ، 20جولائی (آئی این ایس انڈیا)  ترکی نے  یورو پی کمپنیوں کو ملازمین کے حجاب پہننے پر پابندی کی اجازت دینے کے یوروپی عدالت انصاف کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی علامت اور مذہبی آزادی کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق لگسمبرگ میں واقع یوروپی عدالت انصاف ای سی جے نے جمعرات کو یورو پی کمپنیوں کو اس بات کا اختیار دے دیا جس کے تحت وہ اپنے  ملازمین کےا سکارف پہننے پر پابندی عائد کر سکیں گی۔

عدالت نے کہا کہ کمپنیاں اپنے ملازمین کو کوئی بھی ایسی چیز پہننے سے روک سکتی ہیں جس سے سیاسی، فلسفی یا مذہبی قسم کا گمان اورمعاشرتی تنازعے کا خدشہ ہو۔ترکی کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ یورپی عدالت کا اپنی کمپنیوں کو  حجاب پر پابندی کا اختیار دینے کا فیصلہ ایسے وقت میں  بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی علامت ہے جب یوروپ میں مسلمان خواتین کو مذہبی عقائد کی بنیاد پر  امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔