ترکی نے لیبیا میں جنگ بندی کی پیش کش مسترد کر دی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 11th June 2020, 7:03 PM | عالمی خبریں |

انقرہ،۱۱/جون (آئی این ایس انڈیا) ترکی نے لیبیا میں جنگ بندی کے لیے مصر کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوشش باغی فوجی کمانڈر جنرل خلیفہ حفتر کو بچانے کی کوشش ہے۔

لیبیا میں گزشتہ کئی ہفتوں سے گورنمنٹ آ ف نیشنل اکارڈ (جی این اے) کی فورسز اور لیبین نیشنل آرمی (ایل این اے) کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ لیکن حالیہ دنوں میں ترکی کی معاونت سے سرکاری فوج نے خلیفہ حفتر کی فوج کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے بعد کئی علاقوں کا قبضہ ان سے چھڑا لیا ہے۔ دارالحکومت طرابلس سمیت لیبیا کے کئی علاقوں میں گورنمنٹ آ ف نیشنل اکارڈ کی حکومت قائم ہے جس کے وزیرِ اعظم فائز السراج ہیں۔

اقوامِ متحدہ، امریکہ اور ترکی سمیت کئی ملک اس حکومت کے حمایتی ہیں۔اس کے برعکس مصر، متحدہ عرب امارات اور روس سابق فوجی کمانڈر جنرل خلیفہ حفتر کی حمایت کر رہے ہیں۔ خلیفہ حفتر کے پسپائی کے بعد مصر نے یہ تجویز دی ہے کہ جنگ بندی کے بعد لیبیا میں حکومت سازی کے لیے ایک منتخب کونسل تشکیل دی جائے۔ متحدہ عرب امارات اور روس نے بھی اس تجویز کی حمایت کی ہے۔ البتہ، ترکی کے وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو نے بدھ کو اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اسے طرابلس میں جنرل حفتر کی فوج کو پہنچنے والے نقصان کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ترک ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگ بندی قاہرہ کی مرضی سے نہیں ہو گی بلکہ اس کے لیے تمام فریقوں کی رضا مندی اور مناسب پلیٹ فارم ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل حفتر کو بچانے کے لیے جنگ بندی کی پیش کش میں بظاہر خلوص نظر نہیں آتا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔