ترکی : گولن کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، مزید 238 گرفتاریوں کے احکامات

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2021, 8:24 PM | عالمی خبریں |

انقرہ، 19جنوری (آئی این ایس انڈیا)ترکی نے جلا وطن مذہبی رہ نما فتح اللہ گولن سے تعلق کے شبہے میں گرفتاری کی مہم کے سلسلے میں 238 افراد کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انقرہ حکومت کا موقف ہے کہ 2016ء میں بغاوت کی کوشش کے منصوبے کے پیچھے گولن کا ہاتھ ہے۔

ترک خبر رساں ایجنسی "اناضول" کے مطابق گرفتاری کی حالیہ کارروائی میں چھ صوبے شامل ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا میں مقیم مذہبی شخصیت فتح اللہ گولن کے نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن چار برس سے جاری ہے۔ گولن 2016ء میں ہونے والی انقلاب کی کوشش سے اپنے کسی بھی تعلق کی تردید کرتے ہیں۔ اس کوشش کے دوران ترکی میں 250 سے زیادہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

اناضول ایجنسی کے مطابق پولیس کی جانب سے چھاپوں کی تازہ ترین کارروائی میں 160 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ ان افراد کی گرفتاری کا حکم ازمیر میں استغاثہ کے نمائندگان نے دیا تھا۔ مزید یہ کہ گرفتاری کی کارروائیاں شمالی قبرص میں بھی عمل میں آئیں جہاں ترکی نے اپنی فورسز تعینات کر رکھی ہیں۔

گرفتاری مہم کا ہدف بننے والے افراد میں فوج کے 218 حاضر اہل کار شامل ہیں۔ ان میں چھ کرنل، تین لیفٹننٹ کرنل اور نو میجر شامل ہیں۔

تقریبا ساڑھے چار برس قبل انقلاب کی کوشش کے بعد سے اب تک ترکی میں حکام نے عدالت میں پیش کرنے کے لیے 80 ہزار افراد کو حراست میں لیا۔ علاوہ ازیں حکومتی اداروں اور فوج میں کام کرنے والوں میں سے 1.5 لاکھ افراد کو کام سے روک دیا جب کہ فوج سے 20 ہزار سے زیادہ اہل کاروں کو برطرف کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...