ترکی: بغاوت کے جرم کے تحت نئی گرفتاریاں،168 افراد گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 27th November 2019, 10:02 PM | عالمی خبریں |

 انقرہ، لندن /27نومبر(آئی این ایس انڈیا) ترکی میں صدر طیب ایردوآن کے سیاسی مخالفین کے خلاف تازہ کریک ڈاؤن کی اطلاعات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے سینیر افسران سمیت مزید 168 افراد کو گرفتار کیا ہے۔تین سال قبل ترکی میں صدر طیب ایردوآن کی حکومت کا تختہ الٹنے ناکام کوشش کے بعد گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ حکام نے منگل کے روز ’خدمت تحریک‘ کے رہنما فتح اللہ گولن کے نیٹ ورک سے رابطے کے شبہ  میں 168 افراد کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ انقرہ نے فتح اللہ گولن پر صدر رجب طیب ایردوآن کے خلاف 15 جولائی 2016ء کو بغاوت کی کوشش کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق استنبول پراسیکیوٹر کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ اس نے دو شہریوں اور 52 فوجی اہلکاروں کوگرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، جن میں دو ریٹائرڈ کرنل، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور دو میجر جنہیں فوج سے برطرف کردیا گیا تھا شامل ہیں۔دریں اثنا استنبول پولیس نے بتایا ہے کہ 27 افراد میں سے 15 افراد بائی لاک ٹیکسٹ میسجنگ ایپلی کیشن کے استعمال کے شبے میں گرفتارکیا ہے۔ یہ اپیلی کیشن فتح اللہ گولن نیٹ ورک سے منسلک افراد ایک دوسرے کیساتھ رابطے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔وسطی ترکی کے علاقے قونیا میں استغاثہ نے 50 افراد کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ انقرہ میں پراسیکیوٹرز نے ایک شہری کے علاوہ 36 فوجیوں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ترکی میں تین سال سے جاری کریک ڈاؤن میں ہزاروں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ان میں سے 77 ہزار افراد کے خلاف مقدمہ کی کارروائی اب شروع کی جائے گی۔ ان پر صدر طیب ایردوآن کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی میں حصہ لینے کا شبہ ہے۔ پولیس اب تک ڈیڑھ لاکھ سابق اور حاضر سروس فوجی اہلکاروں، پولیس افسران اور دیگر شہریوں کو گرفتار کرچکی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔