شام پرترکی کا حملہ کوئی جرم نہیں:قطری وزیر دفاع

Source: S.O. News Service | Published on 17th October 2019, 10:41 AM | خلیجی خبریں |

دوحہ،17؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ کا کہنا ہے کہ "ترکی کا خود کو دہشت گرد گروپوں سے بچانے کے لیے کام کرنا کوئی جرم نہیں"۔

ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اناطولیہ کے مطابق قطری وزیر نے کہا کہ ترکی اس وقت 40 لاکھ کے قریب پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ اگر اس کا برتاؤ خراب ہوتا تو یورپ پناہ گزینوں کے سیلاب میں ڈوب چکا ہوتا !

اس سے قبل قطر کے وزیر خارجہ شيخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے ترکی کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی شام میں انقرہ کے فوجی حملے کا مقصد "نزدیک آتے خطرے" کو ختم کرنا ہے۔

دوحہ میں منگل کے روز گلوبل سیکورٹی فورم میں شرکت کے دوران شیخ محمد کا کہنا تھا کہ "ہم ترکی کی ملامت نہیں کر سکتے کیوں کہ اس نے ایک نزدیکی خطرے کا جواب دیا ہے جو اس کے امن کو نشانہ بنا رہا تھا"۔ انھوں نے واضح کیا کہ دوحہ شام کے ساتھ سرحدی علاقے میں ترکی کے قبضے اور وہاں پناہ گزینوں کی جبری منتقلی کی تائید کرتا ہے۔

قطری وزیر کے مطابق ترکی کو کردستان ورکرز پارٹی سے وابستہ محدود گروپوں سے خطرہ درپیش ہے ، ان گروپوں کو دہشت گرد قرار دے کر ان کی مذمت کی جا چکی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جن علاقوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے وہ اب بہتر حالت میں ہیں اور ترکی کی جانب سے کسی قسم کی نسلی تطہیر یا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں نہیں سنا گیا۔

یاد رہے کہ جون 2017 میں سعودی عرب ، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر کے ساتھ سفارتی ، سیاسی اور تجارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔اس کے بعد سے وہ ترکی کا ایک قریبی حلیف بن چکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...