کاروار:سرنگ کھسکنے سےایک مہینے سے زیادہ بند پڑی کونکن ریلوے ٹریک دوبارہ کھل گئی 

Source: S.O. News Service | Published on 17th September 2020, 1:27 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،17؍ستمبر (ایس او نیوز)کونکن ریلوے افسران کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق گوا کے پیرنیم علاقے میں سرنگ کھسکنے کی وجہ سے بند پڑی ہوئی کونکن ریلوے ٹریک کو مرمت کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور اس لائن پر ریلوے کی آمد و رفت پھر سے شروع ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ 6اگست کونکن ریلوے کے کاروار زون میں آنے والی اس سرنگ      میں مٹی کھسک گئی تھی۔ اور اس لائن پر دوڑنے والی 6اہم ٹرینوں کا روٹ بدل دیا گیا تھا۔اس کے علاوہ کچھ ٹرینوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔تقریباً ایک مہینے سے زیاد ہ عرصے تک اس لائن کو  بندرکھتے ہوئے مرمت کا کام انجام دیا گیا اور 15 ستمبر کو پٹری کے درست  اور محفوظ ہونے  کا سرٹفکیٹ دیا گیا۔ اس کے بعد کاروار ، اڈپی اور منگلورو ہوتے ہوئے ایرناکولم جنکشن جانے والی حضرت نظام  الدین اسپیشل ایکسپریس، حضرت نظام الدین ایرناکولم جنکشن ڈورنتو ایکسپریس، نئی دہلی تھیرواننت پورم  سینٹرل، لوک مانیہ تلک ٹرمینل تھیرو اننت پورم سینٹرل ٹرینین دوبارہ   اس لائن پر دوڑنے لگی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...