داعشی بچوں سے ملاقات کرنا تیونسی صدر کو پڑگیا مہنگا ؛ سخت تنقید کا سامنا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 26th January 2020, 7:55 PM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دمشق26جنوری(آئی این ایس انڈیا)لیبیا سے لائے گئے'داعشی' جنگجوؤں کے بچوں سے ملاقات پر تیونس کے صدر پروفیسر قیس سعید کو سیاسی حلقوں کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔تیونس میں قرطاج پیلس میں مقتول داعشی جنگجوؤں کے بچوں سے ملاقات پر نہ صرف سیاسی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے بلکہ 'داعش' کے ہاتھوں مارے جانے والیتیونسی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے خاندانوں نے بھی سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز صدر قیس سعید نے لیبیا سے لائے گئے داعشی جنگجوؤں کے چھ بچوں سے ملاقات کی تھی۔ ان بچوں کے والدین داعش میں شامل ہونے کے بعد لیبیا میں چلے گئے تھے جہاں سنہ 2016ء کو سرت میں ہونے والی لڑائی میں وہ ہلاک ہوگئے تھے۔ لیبیا میں داعشی جنگجوؤں کے یتیم ہونے والے بچوں کی تعداد 39 بتائی جاتی ہے تاہم ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔تیونس کی ایک سابق خاتون وزیر ماجدولین الشارنی اور ان کے بھائی سقراط الشارنی نے کہا کہ صدر نے داعشی دہشت گردوں کے بچوں سے ملاقات کرکے غلطی کی ہے۔ان کے اس اقدام سے داعش کے خلاف لڑتے ہوئے مارے جانے والے سپاہیوں کے اہل خانہ کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔انہوں نے فیس بک کے ذریعے صدر قیس سعید کو ایک پیغام ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ صدر کی جانب سے داعشی دہشت گردوں کے بچوں سے ملاقات دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے اور اس اقدام سے عوام میں غلط پیغام گیا ہے۔

الشارنی کا کہناہے کہ صدر مملکت مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف ہیں۔ انہیں مسلح افواج کے مورال کوبلند کرنے کی کوشش کرنی چاہیے نہ کہ دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ دہشت گردوں کے بچوں سے ملنا اور انہیں ایوان صدر میں پروٹوکول دینا دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔ ایوان صدر میں دہشت گردوں کے بچوں کے استقبال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم اورموقف کو بھی عالمی سطح پرٹھیس پہنچی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...