نریندر مودی کی سونامی نے 2014 کا بھی ریکارڈتوڑدیا؛ اب کی بار 300 پار کا نعرہ ہوگیا سچ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th May 2019, 11:33 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 24/ مئی (ایس او نیوز) لوک سبھا انتخابات کے دوران بی جے پی چیف امیت شاہ نے کئی باراب کی بار، 300 پارکا نعرہ دیا تو یہ مبالغہ لگ رہا تھا لیکن انہوں نے اپنی بات کو صحیح ثابت کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق بی جے پی نے سب بڑی جیت درج کی ہے۔وہیں کانگریس پارٹی بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ یہی نہیں یوپی میں ایس پی اور بی ایس پی کا مہاگٹھ بدھن بھی اوندھے منہ گرگیا ہے۔

مسلسل دوسرے عام انتخابات میں کانگریس کا 50 کے ارد گرد سیٹوں پر سمٹنا ملک کی سب سے پرانی پارٹی کے لئے تشویش ناک ہے۔2014 کے عام انتخابات میں کانگریس کو 44 سیٹیں ملی تھیں اور اپوزیشن لیڈر کا عہدہ بھی نہیں مل سکا تھا۔ ایسے میں ایک بار پھر پارٹی کے سامنے اپوزیشن لیڈر کے عہدے کو بھی گنوانے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی شاندار فتح کے بعد پارٹی چیف امیت شاہ نے کہا تھا کہ یہ سنہرا دور نہیں ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ جب تک ہم اڈیشہ اور مغربی بنگال میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتے ہیں اس وقت تک پارٹی کا سنہرا دور نہیں کہا جا سکتا۔ ایسے میں یہ سوال اہم ہے کہ کیا اس شاندار کارکردگی کو بی جے پی کا گولڈن دور کہا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر یوپی میں بی جے پی کا سب سے آگے ہونا یہ ثابت کرتا ہے کہ ایس پی اور بی ایس پی کا مہاگٹھ بندھن ناکام رہا ہے۔دونوں جماعتوں کا پچھڑنا اس بات کا اشارہ ہے کہ ان کے کارکنوں کے درمیان مطابقت کمزور رہی اور ووٹوں کا صحیح ٹرانسفر نہیں ہو سکا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...