تلنگانہ میں چوتھے دن بھی بسوں کی ہڑتال جاری

Source: S.O. News Service | Published on 8th October 2019, 7:19 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد،08/اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تلنگانہ ریاست روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کی یونینوں کی غیر معینہ ہڑتال منگل کو چوتھے دن بھی جاری رہی۔وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے مظاہرہ کرنے والے ملازمین کے بارے میں کہا کہ وہ تو خود ہی برخاست ہو گئے ہیں۔

کارپوریشن کے تقریباً 50,000ملازمین کے کام کا بائیکاٹ کرنے اور سرکاری بسوں کے سڑکوں سے ندارد ہونے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کارپوریشن کا کہنا ہے کہ مسافروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے قدم اٹھائے گئے ہیں اور بسوں سمیت تقریباً11,000گاڑیوں کا آپریشن کیا جا رہا ہے۔ریاست سڑک ٹرانسپورٹ کارپوریشن (آر ٹی سی) کے حکومت میں ضم، مختلف عہدوں پر بھرتی سمیت کئی مطالبات کو لے کر مشترکہ ورکنگ کمیٹی نے ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پانچ اکتوبر سے ٹی ایس آر ٹی سی کے ملازم یونین اور مختلف ملازم غیر معینہ ہڑتال پر چلے گئے تھے۔ اس معاملے پر وزیر اعلی نے سخت موقف اپنا رکھا ہے اور صاف کر دیا ہے کہ آر ٹی سی کا حکومت میں ضم نہیں ہو گا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...