ٹرمپ کا دوسری مرتبہ مواخذہ: امریکی دستور کیا کہتا ہے؟

Source: S.O. News Service | Published on 26th January 2021, 7:25 PM | عالمی خبریں |

 نیویارک، 26جنوری (آئی این ایس انڈیا) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے حامیوں کو بغاوت کے لیے اکسانے اور ہجوم کو کانگریس کی عمارت پر چڑھائی کی ترغیب دینے کے الزامات کی وجہ سے امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی ان کے خلاف دستور کے مطابق کارروائی کے حق میں مطلوبہ ووٹوں کے حصول کی جدوجہد کر رہی ہے۔ ایسے میں امریکا کا دستور کیا کہتا ہے کیونکہ ٹرمپ کے خلاف دوسری مرتبہ کارروائی کے لیے اقدام کیا جا رہا ہے؟

چھ جنوری کو اس وقت کے صدر ٹرمپ کے حامیوں نے کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر حملہ کرتے ہوئے وہاں جو بائیڈن کی انتخابات میں کامیابی کی توثیق کے عمل میں رکاوٹ ڈالی تھی۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم ٹھہرانے کے لیے سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہو گی۔ 100 ارکان پر مشتمل سینیٹ میں اس وقت ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی کے 50،50 ارکان ہیں۔

ری پبلکن پارٹی کے 17 سینیٹرز ایسے ہیں جو ٹرمپ کے خلاف ووٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جب کہ بعض ری پبلکن سینیٹرز نے ٹرمپ کے صدارتی دفتر میں نہ ہونے کے بعد مواخذے کی کارروائی شروع کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹ میں اکثریتی جماعت ڈیموکریٹ پارٹی کے لیڈر چک شومر نے ری پبلکن سینیٹرز کے تحفظات کے جواب میں پیر کو کہا کہ ہر امریکی تاریخ کے اس خوف ناک باب کو چھپانا چاہتا ہے لیکن اسے چھپانے سے کوئی فائدہ نہیں۔ کیوں کہ اس طرح کے مسائل سے نمٹنے کا واحد راستہ حقیقی احتساب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منطق کہ سینیٹ سابقہ حکام کا ٹرائل نہیں کر سکتی تو یہ آئینی طور پر کسی بھی صدر کو جیل سے آزادی کا پروانہ دینے کے مترادف ہے۔

اگر صدر ٹرمپ سینیٹ سے مجرم قرار پاتے ہیں تو وہ دوبارہ کوئی وفاقی عہدہ نہیں سنبھال سکیں گے۔

یاد رہے کہ امریکہ کی 245 سالہ تاریخ میں ڈونلڈ ٹرمپ واحد صدر گزرے ہیں جن کا دو مرتبہ مواخذہ ہوا ہے۔

ایوانِ نمائندگان نے 2019 میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ کیا تھا۔ اس وقت ان پر اپنے حریف جو بائیڈن پر دباؤ بڑھانے کے لیے یوکرین سے مدد لینے کا الزام تھا۔ تاہم سینیٹ نے فروری 2020 میں ٹرمپ کو ان الزامات سے بری کر دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔