ٹلسا میں صدر ٹرمپ کی ریلی روکنے کی اپیل سپریم کورٹ میں مسترد

Source: S.O. News Service | Published on 20th June 2020, 8:19 PM | عالمی خبریں |

نیویارک، 20/جون (آئی این ایس انڈیا)اوکلاہاما کی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے خلاف دائر کی جانے والے وہ اپیل مسترد کر دی ہے جس میں استدعا کی گئی تھی کہ صحت عامہ کے خدشات کے پیش نظر صدر ٹرمپ کو ٹلسا میں ریلی نکالنے سے روکا جائے۔صدر ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے ریلی نکالنا چاہتے ہیں۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث مارچ میں انتخابی ریلیاں اور جلسے منسوخ کر دیے گئے تھے۔یہ سال امریکہ میں صدارتی انتخابات کا سال ہے۔ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں اب بہت کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ صدر ٹرمپ اپنی دوسری مدت کے لیے انتخابی اکھاڑے میں اتر رہے ہیں جہاں ان کا مقابلہ ڈیموکریٹ پارٹی کے جو بائیڈن سے ہونے کی توقع ہے۔کرونا وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ، بے روزگار کی شرح میں تاریخی اضافے اور پولیس کی تحویل میں سیاہ فام امریکیوں کی ہلاکتوں کے واقعات کے بعد پھوٹ پڑنے والے مظاہروں نے صدر ٹرمپ کے لیے ایک مشکل صورت حال پیدا کر دی ہے۔ ری پبلیکن جج، جسٹس ڈسٹن روئے نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ عدالت کی یہ ذمہ داری نہیں ہے کہ محض اپنی خواہش کا نتیجہ حاصل کرنے کے لیے قوانین یا ضابطوں کا استعمال کریں۔صحت کے مقامی حکام نے خدشات ظاہر کیے تھے کہ ہجوموں اور جلسہ گاہوں میں کرونا وائرس پھیل سکتا ہے۔صدر ٹرمپ نے جمعے کے روز کہا کہ ٹلسا کے میئر شہر پر نافذ کرفیو کی پابندیاں اٹھانے پر رضامند ہو گئے ہیں، جن کی وجہ سے صدراتی ریلی میں شرکت کے لیے ان کے حامیوں کو مشکل کا سامنا تھا۔انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں نے ابھی تلسا کے قابل احترام میئر جی ٹی بینوم سے بات کی ہے۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ آج رات یا کل ریلی میں شرکت کرنے والے ہمارے حامیوں کے لیے کرفیو نہیں ہو گا۔بہت شکریہ میئر بینوم۔میئر نے اس خدشات کے پیش نظر کہ ریلی میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد آ سکتے ہیں اور اس مہینے کے شروع میں شہر اور ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں اور بدامنی کے واقعات کے خلاف احتجاج کر سکتے ہیں، کرفیو لگا دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...