سعودی عرب پر حملہ امریکا پر حملے کے مترادف ہے: ٹرمپ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd December 2017, 7:30 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

امریکی صدر کا شاہ سلمان کو ٹیلیفون، حوثی حملوں پر تبادلہ خیال
واشنگٹن ،22؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین دلایا ہے کہ سعودی عرب کو درپیش کسی بھی اندرونی اور بیرونی خطرے کے دوران امریکا سعودیہ کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ امریکی صدر نے گذشتہ روز سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے یمن کے ایران نواز حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو لاحق خطرات امریکا کو درپیش خطرات کے مترادف ہیں۔ ریاض کو کوئی بھی خطرہ درپیش ہوا تو واشنگٹن اس خطرے کے سدباب کے لیے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

دونوں رہ نماؤں نے ایران نواز یمنی حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر میزائل حملے اور اس کے بعد کی سنگین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہ نماؤں کا کہنا تھا کہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔ حوثیوں کو میزائل فراہم کرنے پر ایران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر دو روز قبل حوثیوں کی طرف سے کیے گئے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ الریاض پر میزائل حملہ سعودی عرب کی خود مختاری پر حملے کی سازش ہے۔ یہ حملہ نہ صرف سعودی عرب پر کیا گیا بلکہ علاقائی سلامتی پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سعودی عرب کو درپیش قومی سلامتی کے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے امریکا الریاض کے ساتھ کھڑا ہوگا۔سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں ایران کے میزائل پروگرام کے حوالے سے سلامتی کونسل کی منظور کردہ قرار دادوں پر عمل درآمد کرانے پر بات چیت کی گئی۔ دونوں نے ایران کی جارحانہ پالیسی اور سعودی عرب کے دشمن عناصر کو اسلحہ فراہم کرنے پر تہران کا محاسبہ کرنے کی ضرورت سے اتفاق کیا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا تھا۔ اگرچہ یہ میزائل سعودی عرب کے خود کار پیٹریاٹک دفاعی نظام میں فضاء ہی میں تباہ کردیا تھا تاہم اس واقعے کے بعد ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحال کرنے کے لیے سرگرم عرب عسکری اتحاد کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثی باغی اب تک سعودی عرب پر 83 بیلسٹک میزائل حملے کرچکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...