ایغوراقلیت کے حقوق کی سنگین پامالی، امریکا کی چینی حکام پرپابندیاں

Source: S.O. News Service | Published on 18th June 2020, 8:11 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،18/جون (آئی این ایس انڈیا) وائٹ ہاؤس نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایغوراقلیت کے حقوق کی خلاف ورزیوں کی پاداش میں چینی حکام پر پابندیاں عاید کرنے والے ایک قانون پر دستخط کردیئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قانون چین میں ایغور اور دیگر اقلیتوں کی نسلی شناخت مٹانے اور ان کے مذہبی اعتقادات کے خاتمے کے لیے انسانی حقوق کی پامالیوں، مجرمانہ کیمپوں کا منظم استعمال،قید با مشقت اور دیگر جرائم میں ملوث اہلکاروں کے خلاف منظورکیا گیا ہے۔

20 مئی کو امریکی پارلیمنٹیرینز نے سنکیانگ میں مسلم ایغور اقلیت کو دبانے الزام میں چین پر ’انسانیت کیخلاف جرائم‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے بیجنگ پر پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

چین کا الزام ہے کی ملک کے شمال مغربی حصے میں ایغور نسل کے مسلمان علاحدگی کی تحریک چلا رہے ہیں۔ چین نے ان پر دستی ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد سے حملے کرنے جیسے الزامات بھی لگائے ہیں۔

امریکا اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے چینی حکام پر سنکیانگ میں ’بحالی کیمپوں‘ میں اس اقلیت کے کم سے کم 10 لاکھ افراد کو حراست میں لینے کا الزام عاید کیا ہے۔

تاہم بیجنگ نے اس تعداد کی تردید کی ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ ان کیمپوں میں لاپتا ہونے والے بچوں کو رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں مذہبی انتہا پسندی کی طرف رجحان سے دور رکھنے میں مدد دینے کے لیے ’پیشہ ورانہ تربیتی‘ عمل سے گذارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکہ کا کہناہے کہ چینی حکام ایغور اور ترکی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔

دسمبر 2019 میں امریکی ایوان نمائندگان نے چین کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کرنے کے لیے بل منظور کیا تھا۔ اس بل کی منظوری کے بعد بیجنگ میں گہرے عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...