افغانستان میں امریکی فوجیوں کیخلاف روسی خفیہ مہم پر بریفنگ نہیں ملی: ٹرمپ

Source: S.O. News Service | Published on 29th June 2020, 5:09 PM | عالمی خبریں |

 واشنگٹن،29/جون (آئی این ایس انڈیا) صدرٹرمپ نے اتوار کے روز کہا ہے کہ انہیں کبھی کسی نے نہیں بتایا تھا کہ روس کی فوجی انٹیلی جینس یونٹ نے بڑی رازداری کے ساتھ طالبان عسکریت پسندوں کو افغانستان میں امریکی فوجیوں کو مارنے پر انعام دینے کی پیش کش کی تھی۔

صدر ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی اس بارے میں رپورٹ کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہا کہ امریکی انٹیلی جینس کے عہدے دار کئی مہینے قبل ہی اس نتیجے پر پہنچ چکے تھے کہ روسی خفیہ ایجنسی کا یونٹ، جو یورپ کو غیر مستحکم کرنے کے لیے وہاں کوششیں اور خفیہ کارروائیاں کر رہا ہے، اس نے پچھلے سال افغانستان میں بھی ایک مہم چلائی تھی،جس کے متعلق مجھے مارچ میں بریفنگ دی گئی تھی۔اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں صدر نے کہا ہے کہ انہیں نہ تو کسی نے بتایا ہے اور نہ ہی بریف کیا ہے۔

نائب صدر مائیک پینس یا وائٹ ہاؤس کے چیف آف سٹاف مارک میڈوز نے بھی افغانستان میں روسیوں کی جانب سے ہمارے فوجیوں پر حملوں کے متعلق کچھ نہیں بتایا، جیسا کہ نامعلوم ذرائع کے حوالے سے نیویارک ٹائمز میں جھوٹی خبر دی گئی ہے۔ ہر کوئی اس سے انکار کر رہا ہے اور یہ کہ وہاں ہم پر زیادہ حملے نہیں کیے گئے۔پچھلے سال افغانستان میں 20 امریکی فوجی مارے گئے تھے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ کن ہلاکتوں کا تعلق روس کی جانب سے مبینہ طور پر انعام کی پیش کش سے ہو سکتا ہے۔

ناقدین کہتے ہیں وائٹ ہاؤس میں اپنے ساڑھے تین سالہ قیام کے دوران صدر ٹرمپ اکثر روسی صدر ولادی میر پوٹن کے لیے بہت احترام کا رویہ اختیار کرتے رہے ہیں۔ لیکن صدر ٹرمپ نے یہ ٹوئٹ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے مقابلے میں روس کے لیے کسی اور کا رویہ اتنا سخت نہیں رہا۔

انہوں نے اس کا موازنہ سابق صدر براک اوباما اور سابق نائب صدر جو بائیڈن سے کیا۔ بائیڈن اس سال نومبر کے صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کے مدمقابل ہوں گے جو اپنے عہدے کی دوسری مدت کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مذکورہ اخبار کو چیلنج کیا کہ وہ اپنے نامعلوم ذرائع کو سامنے لائے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اخبار یہ نہیں کر سکتا کیونکہ امکان یہی ہے کہ اس خبر کے پیچھے کسی ذرائع کا وجود ہی نہیں ہے۔

دوسری جانب روس نے افغانستان میں امریکی یا نیٹو فورسز کے ارکان کی ہلاکت کے بدلے میں طالبان کو انعام دینے کی خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔ امریکہ میں روسی سفارت خانے نے اخبار میں شائع ہونے والی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امریکہ اور برطانیہ میں تعینات روسی سفارتی عملے کے لیے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...