ٹرمپ کی CNN کے متبادل چینل قائم کرنے کی تجویز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th November 2018, 12:58 PM | عالمی خبریں |

دبئی 28؍نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز پیش کی ہے کہ کیبل نیوز نیٹ ورک CNN چینل کے بدلے ایک نیا نیوز نیٹ ورک قائم کیا جانا چاہیے جس کا مقصد بیرون ملک دنیا بھر کے ناظرین کے سامنے امریکا کی خبروں اور واقعات کو مناسب صورت میں پیش کرنا ہو۔پیر کے روز اپنی ایک ٹوئٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں CNN چینل اچھا کام نہیں کر رہا اور عالمی میڈیا میں اس کا مضبوط مقابلہ نہیں۔ تاہم یہ چینل ایک مضبوط آواز ہے جو دنیا بھر میں امریکا کی غلط تصویر پیش کر رہا ہے۔ لہذا اس سلسلے میں کچھ کرنا چاہیے اور مجوزہ امور میں عالمی سطح کے ایک امریکی چینل کا قیام شامل ہے تا کہ دنیا میں امریکا کی عظمت کو ظاہر کیا جا سکے۔جنوری 2017 میں وہائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کے بعد سے ٹرمپ کے ناقدین امریکی صدر کو میڈیا کا دشمن شمار کرتے ہیں۔ ٹرمپ امریکا کے کئی ذرائع ابلاغ کو شدید نکتہ چینی کا نشانہ بنا کر انہیں غیر شفاف قرار دے چکے ہیں۔ ٹرمپ کو شکایت ہے کہ ان کی مدت صدارت کے دوران بہت سے ذرائع ابلاغ نے منفی امور پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔