ٹرمپ کی ٹک ٹاک جنگ میں امریکہ کوشکست ہوسکتی ہے: ماہرین کا انتباہ

Source: S.O. News Service | Published on 10th August 2020, 7:44 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،10 /اگست (آئی این ایس انڈیا)اگرچہ ٹرمپ انتظامیہ مشہور ایپس بشمول ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی کی دھمکی دے رہی ہے تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ کی ٹک ٹاک جنگ میں امریکہ کوشکست ہو سکتی ہے ۔

کولمبیا یونیورسٹی  کے گریجویٹ سکول  آف بزنس اینڈ سکول آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک آفئیرز  کے معاشیات اور اقتصادیات کے پروفیسر  وے شانگ جن  کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کو کسی امریکی خریدار کے ہاتھوں ارزاں نرخ پر فروخت کرنے پر مجبور کرنا چینی مارکیٹ میں کئی امریکی کمپنیوں کو خطرے سے دوچار کردے گا ، یہ بات پروجیکٹ سینڈیکیٹ کی جانب سے جمعرات کو شائع ہونے والی رائے میں کہی گئ ہے ۔

 وے شانگ جن کا کہنا تھا کہ اگر چین ٹرمپ کی چالوں کی نقالی کر تا  اور  بغیر کوئی ثبوت فراہم کیے الزمات لگاتا کہ  کچھ امریکی ملٹی نیشنل کمپنیاں  قومی سلامتی کےلئے  خطرہ ہیں  تو انھیں مجبوراً اپنے آپریشن چینی خریداروں کے ہاتھ  فروخت کرنےپڑتے۔  اگرچہ  چین کی  حکومت نے تاحال  ایسا نہیں کیا  لیکن  یہ خطرہ اب بہت شدت اختیار کرگیا ہے ، یہ بات وے شانگ نے کہی جنہوں  نے 2014 سے 2016 تک ایشیائی ترقیاتی  بینک کے چیف ماہر معاشیات کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جس کے تحت ٹِک ٹاک کی ما لک چینی ٹیکنالوجی  کمپنی بائٹ ڈینس کے ساتھ  کسی بھی امریکی لین دین پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق  امریکہ میں ٹِک ٹاک کو 17 کروڑ 50 لاکھ  مرتبہ اور عالمی سطح پر 1 ارب سے زیادہ  مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے ، جبکہ  ایگزیکٹو آرڈر میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ ایپ اپنے صارفین سے خود بخود وسیع تر معلومات حاصل کرلیتی ہے  جوکہ امریکی قومی سلامتی کے لئے خطرے کا باعث ہے ۔

اسی طرح کا ایگزیکٹو آرڈر ایک پیغام رسانی اور سماجی میڈیا ایپ وی چیٹ کے لئے بھی جاری کیا گیا ہے  جوکہ چینی ٹیکنالوجی کمپنی ٹینسنٹ کی ملکیت ہے ۔

وے نے کہا کہ اگرچہ ٹرمپ کے ان  اقدامات سے  امریکہ کو مختصرمدت کے لئے  فائدہ ہوسکتا ہے لیکن انہوں نے امریکی مفادات کے لئے سنگین  ممکنہ خطرات پیدا کئے ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...