چینی مصنوعات پر ٹیکس بڑھائیں گے: صدر ٹرمپ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th May 2019, 4:43 PM | عالمی خبریں |

 واشنگٹن 6مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ رواں ہفتے چین سے 200 ارب ڈالر کی درآمدی مصنوعات پر ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کریں گے۔صدر ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ چین سے آنے والے اربوں ڈالر کے مزید تجارتی سامان پر بھی اضافی ٹیکس عائد کئے جائیں گے۔صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا کی دو بڑی معاشی طاقتیں تجارتی معاہدے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد دنیا کی بڑی معاشی قوتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کا خدشہ ہے۔وال سٹریٹ جنرل کے مطابق صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد چین رواں ہفتے واشنگٹن میں طے شدہ تجارتی مذاکرات منسوخ کرنے پر غور کر رہا ہے۔ جبکہ اس اعلان سے اسٹاک مارکیٹ اور تیل کی قیمتوں میں بھی اْتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔امریکہ کے تجارتی ترجمان 'رابرٹ لائٹزر ' کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ فیصلہ چین کی جانب سے تجارتی معاملات پر اس کی وعدہ خلافیوں کے باعث کیا ہے۔وائٹ ہاوس اور امریکی تجارتی حکام کی جانب سے تاحال واضح نہیں کیا گیا کہ چین رواں ہفتے تجارتی مذاکرات میں شرکت کرے گا یہ نہیں۔ چین کی وزارت تجارت کی جانب سے بھی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔چین کے خبررساں اداروں کے مطابق نائب وزیر اعظم 'لیو ہی' کی مذاکرات میں شرکت کا امکان نہیں ہے

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔