شکست خوردگی میں بھی ’انا‘ کی جنگ : افغانستان سے فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا: جنرل ملر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st December 2018, 12:32 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 31دسمبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )چند روز پہلے یہ خبر آئی تھی کہ امریکہ افغانستان میں موجود اپنی افواج میں کمی کرے گا اور سات ہزار فوجیوں کو واپس بلا لے گا۔ لیکن ہفتے کے ر وز وہائٹ ہاوس نے وضاحت کی کہ صدر نے فوجوں کی واپسی کے بارے میں ابھی کوئی حکم جاری نہیں کیا۔اس بارے میں 'وائس آف امریکہ' کے پروگرام 'جہاں رنگ' میں دو ممتاز تجزیہ کاروں افغان صحافی اور تجزیہ کار انیس الرحمان اور دفاعی تجزیہ کار (ر) بریگیڈیر عمران ملک نے گفتگو کی۔گزشتہ چند دنوں کے دوران پہلے افغانستان سے کچھ امریکی افواج کی واپسی اور پھر اسکی تردید پر رد عمل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انیس الرحمان کا کہنا تھا کہ پہلے جب یہ خبر آئی کہ افغانستان سے 7000 امریکی فوجی نکال لئے جائیں گے تو صورت حال شام کی صورت حال سے مماثل نظر آتی تھی، جہاں سے دو ہزار امریکی فوجی نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا۔لیکن، افغانستان کی صورت حال مختلف ہے اور وہاں متعین امریکی افواج کے کمانڈر، جنرل ملر نے فوری طور پر باگرام اور امریکی سفارت خانے میں کہا کہ انکے پاس اس حوالے سے کوئی خبر نہیں ہے اور یہ کہ افغانستان اور وہاں امریکی افواج کے بارے میں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اسکی اطلاع انہیں پہلے ملے گی۔دوسری جانب، اس خبر کے بعد افغان صدر نے بھی ایک کانفرنس بلائی اور کہا کہ اگر امریکی فوج جا رہی ہے تو ہمیں اس پر زیادہ انحصار بھی نہیں کرنا چاہئے، کیونکہ افغان سیکیورٹی فورسز ملک کی سیکیورٹی سنبھالے ہوئے ہیں۔ اسکے بعد دوسرا بیان آیا۔ اور یہ حقیقت ہے کہ افغانستان کے حالات ابھی وہاں تک نہیں پہنچے ہیں جو مکمل طور سے افغان سیکیورٹی فورسز کے قابو میں آ سکیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اس بارے میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہئے۔ ایسا نہ ہو کہ افغانستان میں پھر وہی پرانا دور لوٹ آئے اور افغانستان دہشت گردوں کا گڑھ بن جائے۔بریگیڈیر ملک کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس مرحلے پر افغانستان کے بارے میں امریکہ کی پالیسی واضح نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اسوقت تک واپسی کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہئے جب تک وہ مہم ایک معقول اختتام کی جانب نہ چلی جائے جو اس نے 17 سال قبل شروع کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔