امریکہ میں قومی ایمرجنسی کا نفاذ، ٹرمپ کا یومِ ِدعا منانے کا اعلان

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 14th March 2020, 9:12 PM | عالمی خبریں |

 واشنگٹن /14مارچ (آئی این ایس انڈیا)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری و نجی وسائل اکٹھا کر کے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے قومی ہنگامی صورتحال نافذ کرنے کے ساتھ اتوار کو قومی یومِ دعا منانے کا اعلان کردیا۔

علاوہ ازیں امریکی صدر نے لاکھوں امریکیوں کی اسکریننگ کے لیے گوگل کی نئی ویب سائٹ بھی لانچ کردی۔ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’وفاقی حکومت کی مکمل صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے میں باضابطہ طور پر قومی ایمرجنسی نافذ کرتا ہوں، یہ ایکشن 50 ارب ڈالر تک رسائی کھولے گاجو ریاستوں، آبادیوں کے لیے نہایت اہم ہیں۔

بعد ازیں امریکی صدر کی جانب سے مقامی حکام کے لیے ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ کے لیے 40 ارب ڈالر جاری کردیے۔وائٹ ہاؤس کے روز گارڈ سے ہونے والی لائیو نیوز کانفرنس میں امریکا کی بڑی ادویہ ساز کمپنیوں کے سی ای اوز بھی موجود تھے جنہوں نے اس ہلاکت خیز وائرس کو شکست دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔امریکی صدر نے کہا کہ گوگل نے ابتدائی اسکریننگ کے لیے 17 سو سافٹ ویئر انجینئرز کو تعینات کردیا ہے۔اس موقع پر امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے بتایا کہ امریکہ کی 50 میں سے 46 ریاستوں میں نوول کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’بالخصوص خرابی صحت کی صورتحال والے بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال نہایت اہم ہے‘۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اس خطرے پر قابو پالیں گے اور ساتھ ہی انہوں نے ہسپتالوں کو ہنگامی منصوبے تیار رکھنے کی ہدایت کی۔امریکی صدر نے بتایا کہ کوئی تحقیق چھوڑی نہیں جائے گی، ہم ہر رکاوٹ عبور کرلیں گے، انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہفتے تک 5 لاکھ آئندہ ماہ کے 14 لاکھ جبکہ اگلے ماہ کے اواخر تک 50 لاکھ اضافی ٹیسٹس دستیاب ہوں گے۔امریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں اتوار 15 مارچ کو قومی یومِ دعا منانے کا اعلان بھی کیا۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’ہم وہ ملک ہیں جس کی تاریخ رہی کہ اس طرح کے وقت میں تحفظ اور مضبوطی کے لیے یسوع مسیح کی جانب رجوع کرتے ہیں۔خیال رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 47 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں جس سے عام عوام کی روز مزہ زندگیاں متاثر ہوئی ہیں۔امریکی سپریم کورٹ کے آفیشل ڈاکٹر برائن موناہن نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ امریکہ میں نوول کورونا وائرس سے 7 کروڑ سے 15 کروڑ افراد اس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے متاثر ہوسکتے ہیں۔اس سے قبل امریکی صدر ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار یورپ کو قرار دیتے ہوئے یورپ سے امریکہ آ نے والوں کو روکنے کا اعلان کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ کو کورونا وائرس کو عالمگیر وبا قرار دیا تھا جو اب تک 114 ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے اب تک ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 5 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 69 ہزار سے زیادہ ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...