’نیو یارک ٹائمز‘ کے بعد ٹرمپ کی انتخابی ٹیم نے ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے خلاف بھی کیا مقدمہ

Source: S.O. News Service | Published on 4th March 2020, 5:16 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،4؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتخابی پرچارٹیم نے ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے خلاف 2016 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو متاثر کیے جانے کے سلسلہ میں ’جھوٹی‘ رپورٹ شائع کرنے کے معاملہ میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کے ایک ترجمان نے منگل کو بتایا کہ ٹیم کا الزام ہے کہ ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے 2016 انتخابات کے نتائج کو متاثر کرنے کے لئے روس کے ساتھ مل کر مبینہ سازش رچنے کے سلسلہ میں ’جھوٹی‘ رپورٹ شائع کی تھی۔

اس ٹیم نے گزشتہ ہفتہ ’نیویارک ٹائمز ‘ کے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا ہے۔’ نیویارک ٹائمز‘ پر بھی تقریباً اسی طرح کے الزام میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ انتخابی ٹیم نے اپنے ایک بیان میں کہا’’صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیم نے آج ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے خلاف دو غلط رپورٹ شائع کرنے کے الزام میں مقدمہ دائر کیا ہے‘‘۔ عدالت میں دی گئی معلومات کے مطابق اخبار نے یہ رپورٹ 13 جون اور 20 جون 2019 کو شائع کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔