ٹرمپ اور کملا ہیرس مسلم ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے لیے سرگرم

Source: S.O. News Service | Published on 27th October 2024, 6:58 PM | عالمی خبریں |

نیو یارک، 27/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) امریکی صدارت اور کانگریس کے انتخابات میں 10 دن سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے، جبکہ مسلم ووٹرز کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان میں کی جانے والی تباہی کے باوجود، امریکی حمایت اور امداد جاری ہے۔ اس کے باوجود، ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس مسلمان ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

امریکی صدارت کے لیے ڈیمو کریٹ امیدوار کملا ہیریس اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امریکی امریکی ووٹرز میں عوامی مقبولیت کا تازہ گراف بھی یکساں طور پر 48فی صد اور48فی صد پر آگیا ہے ۔

تازہ ترین سروے دونوں امیدواروں کی یکساں مقبولیت سخت مقابلہ اور غیر یقینی نتیجہ کی غماز ی کررہا ہے ۔ جیت اور ہار کے نتائج اُن سات امریکی ریاستوں پر مرکوز ہیں جنہیں اصل میدان جنگ اور غیر یقینی (Swing) اسیٹٹس کا نام دیا گیا ہے جن میں پنسلوینیا، مشی گن، ایری زونا ، وسکانسن، جارجیا، نارتھ کیر ولینا اور نیواڈا شامل ہیں۔

مجموعی طور پر 93 الیکٹورل ووٹوں کیلئے دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان سخت انتخابی مقابلہ ہوگا۔ جو صدارتی امیدوار جس ریا ست میں عوامی ووٹوں کی اکثریت حاصل کرے گا اُس کو اس ریاست کے طے شاہ تمام الیکٹورل ووٹ حاصل ہو جائیں گے اور امریکہ بھر میں 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار منتخب امریکی صدر ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی فضائی حملے میں لبنان میں 53 افراد ہلاک، 99 زخمی

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 53 افراد ہلاک اور 99 دیگر زخمی ہو گئے ہیں، یہ اطلاع لبنان کی وزارت صحت نے دی۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہا، "گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری کی وجہ سے 53 افراد ہلاک اور 99 شہری زخمی ہوئے ہیں۔"

بنگلہ دیش میں احتجاج کی لہر، حکومت اور عوامی لیگ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی، فوج تعینات

بنگلہ دیش میں حالیہ دنوں میں سیاسی صورتحال تناؤ کا شکار ہو گئی ہے، خاص طور پر جب سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے حالات خراب ہونے کے بعد عوامی لیگ نے حکومت کے خلاف بڑے احتجاج کی تیاری شروع کر دی ہے۔ شیخ حسینہ نے تین ماہ قبل بنگلہ دیش سے پناہ حاصل کی تھی، اور اب ان کی پارٹی اپنے حقوق ...

بنگلہ دیش: عوامی لیگ کے کارکن سڑکوں پر احتجاج کریں گے، یونس حکومت کی سخت کارروائی کی دھمکی

سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ ایک بار پھر بنگلہ دیش میں اپنی سیاسی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس مقصد کے تحت ان کی پارٹی عوامی لیگ نے آج احتجاجی ریلی کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، محمد یونس کی قیادت والی بنگلہ دیشی حکومت نے اس ریلی کی اجازت نہیں دی ہے، جس کے باعث ...

ٹرمپ کی ٹیم سے علیحدگی: ہند نژاد نکی ہیلی اور مائیک پومپیو باہر

ڈونالڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کی کامیابی کے بعد ان کی نئی انتظامیہ کی تشکیل کے لیے تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔ اس حوالے سے اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں کہ کون سی شخصیات ٹیم کا حصہ بنیں گی اور کون باہر ہوگا۔ حالیہ اعلان میں جنوبی کیرولینا کی سابق گورنر نکی ہیلی اور سابق وزیر خارجہ مائیک ...

کینیڈا میں طلبہ ویزا پروسیسنگ میں تاخیر، 20 دن کے بجائے 8 ہفتے لگنے کا امکان

ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں کشیدگی کے بیچ، کینیڈا نے بین الاقوامی طلباء کے لیے فاسٹ ٹریک اسٹڈی ویزا پروگرام، یعنی اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم (ایس ڈی ایس)، کو معطل کر دیا ہے۔ اس اقدام کا ہندوستان سمیت کئی ممالک کے طلباء پر گہرا اثر پڑے گا۔ اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم کے تحت طلباء ...