کاروارکے بیت کول میں آدھی رات کو ٹرک ڈرائیوروں پر حملہ۔ نقدی اور موبائل لوٹنے کے ساتھ لاریوں کو پہنچایاگیا نقصان۔پولیس اسٹیشن سے قریب ہی پیش آئی واردات

Source: S.O. News Service | Published on 19th October 2019, 1:36 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 19/اکتوبر (ایس او نیوز)بیت کول ماہی گیری بندر کے علاقے میں پولیس اسٹیشن سے چار قدم کے فاصلے پر جمعرات کی شب میں شرپسندوں کے ذریعے بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹنے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کی واردات پیش آئی ہے۔

 موصولہ رپورٹ کے مطابق شرپسندوں نے بندر علاقے میں پارک کی گئی بیرونی ریاستوں کی لاریوں کو آدھی رات کے وقت نشانہ بنایااور وہے سلاخوں، چاقو اور ڈنڈوں سے ڈرائیوروں پر حملہ کیا۔تملناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرائیور رام جیم نے بتایا کہ کچھ شرپسندوں نے گلے پر چاقو رکھ کر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے نقدی اور موبائل فون چھین لیے۔لاری کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ ہم نے محنت سے جو کمائی کی تھی وہ گاڑی کی مرمت پر خرچ کرنا پڑے گا۔اس وجہ سے آئندہ کاروار کی طرف آنے سے خوف محسوس ہونے لگا ہے۔

  کہاجاتا ہے کہ یہاں پر اسٹوریج کی گئی اشیاء کو دوسری ریاستوں تک لے جانے کے لئے ہر رات عام طور پر200سے زائد ٹینکر بیت کول بندر کے احاطے میں پارک کیے جاتے ہیں۔ ان لاریوں کے لوٹنے والی ایک گینگ اس علاقے میں سرگرم ہے اوراکثر بیرونی ریاستوں کے ڈرائیوروں کو لوٹنے کی وارداتیں انجام دی جاتی ہیں،لیکن متاثرہ ڈرائیوروں کی طرف سے پولیس کو تحریری شکایات نہیں دی جارہی ہیں۔اس سے لٹیروں کو اپنا یہ غیر قانونی کاروبار آگے بڑھانا آسان ہوگیا ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان لٹیروں سے خوف کھاکر ٹینکر ٹرک والے کاروار کی طر ف آنے سے ہچکچاتے ہیں۔اسی لئے اسٹوریج کمپنی والے کاروار کے بجائے منگلورو کا رخ کرنے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بیت کول بندر کی آمدنی بڑے پیمانے پر متاثر ہوئی ہے۔

 ڈی وائی ایس پی شنکر ماریہال نے بتایا کہ بیت کول میں کچھ شرپسندوں کی طرف سے لاری ڈرائیوروں کو لوٹنے کی شکایات زبانی طور پر سننے میں آرہی ہیں۔ قانونی حدود پار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔بندر علاقے میں رات کے وقت گشت کرنے کے لئے مزید پولیس اہلکاروں کو ذمہ داری دی گئی ہے۔پی ایس آئی کو بھی رات کے وقت راؤنڈ اَپ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...