کنداپور تعلقہ کے کنڈلور میں بسکٹ لے جارہے ٹرک میں لگی آگ۔ 3.5لاکھ روپے مالیت کے بسکٹ جل کرہوئے خاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th September 2019, 7:08 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور12/ستمبر (ایس او نیوز) کنداپور سے شیموگہ کی طرف بسکٹ اور بسکٹ نما ٹوسٹ (رَسک) لے جانے والے ٹرک میں کنڈلور پولیس اسٹیشن کے قریب آگ  بھڑک گئی جس کی وجہ سے ایک انداز ے کے مطابق3.5لاکھ روپے مالیت کے بسکٹ اور ٹوسٹ جل کر خاک ہوگئے۔ حادثہ جمعرات کی دوپہر کو پیش آیا۔

 سڑک پر جارہے ٹرک میں آگ نظر آنے کے بعد اسے روک لیا گیااور پھرکنداپور سے فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔ لیکن تب تک بسکٹ اور ٹوسٹ کے بہت سارے باکس آگ کی نذر ہوچکے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹرک کی پچھلی لائٹ میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ لگی تھی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔